۔،۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے حماس ارکان کے قتل کی سازش پر اسرائیل کو بھاری قیمت چکانے کی وارننگ دے دی۔ نذر حسین۔،۔
٭ترکی کے صدر نے بدھ کے روز اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ترکی کی زمین پر حماس کے ارکان کو ختم کرنے کی کوشش کی تو اسے ٭بہت بھاری٭قیمت چکانا پڑے گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/ترکیہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ترکی کی زمین پر حماس کے ارکان کو ختم کرنے کی کوشش کی تو اسے ٭بہت بھاری٭قیمت چکانا پڑے گی،اردگان کا انتباہ اسرائیل کی شن بیٹ سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ کی ریکارڈنگز کے سامنے آنے کے کئی دن بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یروشلم فلسطینی دہشت گرد گروپ کے رہنماوں کو دنیا بھر میں ٭ہر جگہ٭ قتل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ بشمول ٭لبنان٭ترکی٭قطر میں۔ اس کیجواب میں اردووان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ۔ وہ ترکوں کو نہیں جانتے، وہ ہمیں نہیں جانتے، اگر وہ ایسی کرتے ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ اس کی بہت بھاری قیمت ادا کریں گے،وہ دوبارہ کبھی کھڑا نہیں ہو سکیں گے۔ یہ بات انہوں نے قطر سے روانگی سے قبل کی۔