۔،۔جکارتہ میں اسرائیلی جنگ کے سب سے بڑے حامی اور اسرائیلی اتحادی امریکا کے سفارت خانے کے سامنے ہزارو افراد کا احتجاجی مظاہرہ۔ نذر حسین۔،۔
٭انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہزاروں افراد کا مظاہرہ،مظاہرین نے انڈونیشیا کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ احتجاجاََ امریکا سے اپنا سفیر واپس بلایا جائے، کیونکہ اس جنگ اور جنگی جرائم میں امریکا اسرائیل کا پوری طرح ساتھ دے رہا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/انڈونیشیا/جکارتہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں انڈونیشی باشندوں نے اتوار کے روز جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت بند کریں، جس میں ابھی تک (بیس ہزار) فلسطینی ہلاک کر دیئے گئے ہیں اور تقریباََ 1.9 ملین سے زیادہ لوگ محصوور ہو کر بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے غزہ شہر کے الشفاء اسپتال پر حملے کو جو علاقے کی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا سنگ بنیاد تھا کو ٭خون کی ہولی٭ کے طور پر بیان کرتا ہے جس میں سینکڑوں زخمی مریض فرش پر بنیادی علاج حاصل کر رہے تھے۔ ڈبلیو ایچ او کے عملے کے مطابق ٭مٹھی بھر ڈاکٹر اور چند نرسیں ٭ ناقابل یقین حد تک مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں۔