۔،۔ با با فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طبی عملے کی بھرتی کا امتحان دینے نوجوان لڑکی کے بھیس میں گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭لڑکی کے روپ میں گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان لڑکی کا بھیس بدل کر خواتین کے لباس میں امتحان ہال تک پہنچ گیا لیکن امتحانی عملے کو اس نوجوان کو پکڑنے میں کچھ زیادہ وقت نہیں لگا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چندی گڑھ۔ گذشتہ ہفتے با با فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طبی عملے کی بھرتیوں کے لئے امتحانات ہونے جا رہے تھے، اس دوران انگریز سنگھ نامی ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ (پراما جیت کور) کی جگہ امتحان میں لڑکی کا بھیس بدل کر خواتین کے لباس میں میک اپ کے ساتھ لال چوڑیاں اور بِندیا بھی پہنی اور امتحان ہال تک پہنچ گیا، لیکن امتحانی عملے کو اس نوجوان کو پکڑنے میں کچھ زیادہ وقت نہیں لگا، پولیس کے مطابق انگریز سنگھ نے خود کو پرما جیت کور ثابت کرنے کے لئے پورے انتظامات کر رکھے تھے حتی کہ انگریز سنگھ نے لڑکی کے نام کے جعلی ووٹر اور آدھار کارڈز بھی بنوا رکھے تھے وہ اس وقت پکڑا گیا جب بائیو میٹرک کے دوران انگریز سنگھ کے فنگر پرنٹس اصل امیدوار کی انگلیوں کے نشانات سے مختلف نکلے، پولیس ترجمان کے مطابق انگریز سنگھ کے خلاف یونیورسٹی کی جانب سے درج کردہ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں تمام حقائق سامنے آنے کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے با با فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں (آٹھ سو چھ) آسامیوں کی بھرتی کا امتحان تھا جس میں تقریباََ (سات ہزار دو سو) امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔