0

۔،۔ افغانستان کے صوبہ درخشاں میں مراکشی طیارہ گر کر تباہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ افغانستان کے صوبہ درخشاں میں مراکشی طیارہ گر کر تباہ۔ نذر حسین۔،۔

٭پرناوُ پرتاب سنگھ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ افغانستان کے صوبہ درخشاں میں انڈین نہیں جبکہ مراکشی رجسٹرڈ (ڈی ایف دس) چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا٭ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے میں موجود پائلٹ سمیت چار افراد کو بچا لیا گیا

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ درخشاں میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، کچھ ہی دیر بعد بھارتی صحافی پرناوُ پرتاب سنگھ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ افغانستان کے صوبہ درخشاں میں انڈین نہیں جبکہ مراکشی رجسٹرڈ (ڈی ایف دس) چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، اس واقعہ کی تصدیق کے لئے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والا طیارہ بھارت کی بجائے در حقیقت تھائی لینڈ سے محو پرواز ہوا تھا، بھارت میں صرف پیٹرول بھروانے اترا تھا، ایک اطلاع کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر (چھ) افراد سوار تھے جن میں عملے کے چار اور دو مسافر تھے، جن کو تھائی لینڈ سے روس لے جایا جا رہا تھا جبکہ دوسرا مسافر بیمار خاتون کا شوہر بتایا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ طیارے نے تھائی لینڈ کی اٹاپاوُ ہوائی اڈے سے اُڑان بھری جس کے بعد بھارت کے ہوائی اڈے گایا ایئرپورٹ پر اترا، بعد ازاں پاکستان کی فضا سے پرواز جاری رکھتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود میں ہفتہ کی شام کو گر کر تباہ ہو گیا۔مراکش میں رجسٹرڈ ایئر کرافٹ بدخشاخ صوبے کے اضلاع کوران منجن اور زیبک میں پھیلے توپخانہ کے افغان پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے میں موجود پائلٹ سمیت چار افراد کو بچا لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں