۔،۔ ترکی استنبول میں کیتھولک چرچ پر (دو) نقاب پوش افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭دو نقاب پوش حملہ آوروں نے استنبول میں رومن کیتھولک چرچ پر اتوار کے اجتماع کے دوران حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا،ترک حکام کے مطابق داعش کے (دو) ارکان کو حراست میں لے لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/استنبول۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو نقاب پوش حملہ آوروں نے استنبول میں رومن کیتھولک چرچ پر اتوار کے اجتماع کے دوران حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا،ترک حکام کے مطابق داعش کے (دو) ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اینے بیان میں کہا کہ ترک حکام نے دو مسلح افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اتوار کے روز استنبول کے رومن کیتھولک چرچ پر اتوار کے اجتماع کے دوران حملہ کیا اس دوران ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا واضح رہے کہ اس حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ ترک صدر طیب ایردوآن کا چرچ کے پادری سے فون پر اظہار افسوس، پوپ فرانسس نے ہفتہ وار انجلس کی دعا کے بعد حملہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔اطالوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نا پسندیدہ فعل ہے اور اس کی پرزور مذمت کی۔