0

۔، نائجیریا میں اغوا کاروں نے شادی کی (پینتیس35) خواتین کو اغوا کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔، نائجیریا میں اغوا کاروں نے شادی کی (پینتیس35) خواتین کو اغوا کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭نائجیریا میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی بارات کے (تریپن 53افراد کو جن میں پینتیس35)خواتین بتائی جا رہی ہیں کو اغوا کر لیا گیا۔افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں حالیہ اغوا کے سلسلے میں سب سے بڑا واقعہ ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نائجیریا/ابوجا/صوبہ کانو/داماری/صبووا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) ے مطابق نائجیریا میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی بارات کے (تریپن 53افراد کو جن میں پینتیس35)خواتین بتائی جا رہی ہیں کو اغوا کر لیا گیا۔افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں حالیہ اغوا کے سلسلے میں سب سے بڑا واقعہ ہے، ایک اور خبر کے مطابق (تریپن اغوا کی جانے والی صرف خواتین تھیں) کانو کے کمشنر برائے داخلہ سلامتی نصیر و معاز نے میڈیا کو بتایا کہ داماری گاوں میں شادی سے واپس لوٹتے افراد پر مسلح حملہ کیا گیا تھا، حملہ کے دوران ان افراد میں موجود (تریپن 53) خواتین کو اغوا کر لیا گیا جبکہ کانو کے پولیس ترجمان ابو بکر عیلو نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو علاقہ میں بھیج دیا گیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٭ایک قافلے کے لئے جو ایک دلہن کو لے کر اندھیرے میں اس طرح کے ڈاکووُں کے شکار علاقے میں گانا گانا اور چلانا کافی خطرناک تھا اور جو خطرناک ثابت بھی ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں