۔،۔ دو سالہ بچہ عمارت کی دوسری منزل سے گر گیا،اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭پیر کے روز عمارت کی دوسری منزل سے دو سالہ بچہ کھڑکی سے گر کر مر گیا،حادثہ کیسے ہوا واضح نہیں ہوا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/باد اورب/مین کنزگ۔ مقامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز باد اورب کے علاقہ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو سالہ بچہ کھڑکی سے نیچے گر گیا، جسے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق دو سالہ لڑکے کو جان لیوا زخم آئے تھے اسے فوری طور پر ریسیکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال لے جایا گیا جہا ں اس کی جان بچانے کی مکمل طور پر کوشش کی گئی جبکہ شام کے وقت پولیس ترجمان نے لڑکے کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے حادثہ کیسے پیش آیا ابھی تک واضح نہیں ہے۔