0

۔،۔(پانچ مارچ 5) کو بظاہر ذہنی طور پر پریشان شخص نے دریائے مائن میں چھلانگ لگا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔(پانچ مارچ 5) کو بظاہر ذہنی طور پر پریشان شخص نے دریائے مائن میں چھلانگ لگا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭(پانچ مارچ 5) کو بظاہر ذہنی طور پر پریشان شخص نے دریائے مائن میں چھلانگ لگا دی،پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروسز کی وسیع تلاش کے باوجود نہیں مل سکا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی میڈیا اور پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ (پانچ مارچ 5) کو فرینکفرٹ کے دریا مائین میں پیش آیا، بظاہر ذہنی طور پر پریشان شخص نے دریائے مائن میں چھلانگ لگا دی،پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروسز کی وسیع تلاش کے باوجود نہیں مل سکا،پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ میں تقریباََ (15:15) بجے اطلاع دی گئی کہ ایک شخص (سٹائن لی) اسٹریٹ پر شور مچا رہا ہے اور ہر آنے جانے ولی گاڑی کے دروازہ کو کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، پولیس کے پہنچنے پر گشتی گاڑی کو دیکھ کر وہاں سے چل پڑا، مائین دریا کے کنارے ٹیلیفون بوتھ کے اندر چلا گیا، اس دوران بھی وہ چِلا رہا تھا وہاں سے وہ دریائے مائین کی طرف چل پڑا وہاں باڑ کے اوپر چڑھ گیا اور بالآخر (جیٹی جہاں سے کشتی میں سوار ہونا ہوتا ہے Bootssteg) پر کھڑا ہو گیا، اس دوران پولیس افسران نے اس شخص کو پرسکون کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بغیر کسی بیرونی اثر کے اچانک دریائے مائین میں گر گیا، عینی شاہد اور پرلیس افسران نے اس کی طرف (لائف جیکٹ) مدد کے لئے پھینک، اسی دوران فائر ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو سروس کو اطلاع کر دی گئی، اس دوران شاید دریا کے تیز بہاوُ کی وجہ سے غائب ہو گیا۔ کشتیوں، پولیس ہیلی کاپٹر کی مدد سمیت متعلقہ حکام کی تلاش کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں