0

۔،۔ فرینکفرٹ شمال مشرقی علاقہ میں اپارٹمنٹ سے سنگین ڈکیتی کی کوشش ناکام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ شمال مشرقی علاقہ میں اپارٹمنٹ سے سنگین ڈکیتی کی کوشش ناکام۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ روز۔ فرینکفرٹ کے شمال مشرقی علاقہ میں بے گھر افراد کے رہائشیوں کے ایک فلیٹ میں (باون سالہ شخص) کو لوٹنے کی کوشش کی گئی جبکہ انتیس سالہ ملزم کوپولیس افسران نے جائے وقوعہ پر گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوسٹ اینڈ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز۔ فرینکفرٹ کے شمال مشرقی علاقہ میں بے گھر افراد کے رہائشیوں کے ایک فلیٹ میں (باون سالہ شخص) کو لوٹنے کی کوشش کی گئی، مقامی پولیس کے مطابق ا نتیس29 سالہ شخص (باون 52سالہ شخص) کا رومیٹ تھا، ا نتیس29 سالہ شخص نے اپنے روم میٹ کے سر پر بھاری بھرکم پلاسٹک کی بوتل سے وار کیا، اس کے فوراََ بعد اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی جبکہ باون سالہ شخص رقم کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہا، پولیس افسران جنہیں اس دورانیہ کے دوران الرٹ کر دیا گیا تھا نے کچھ ہی دیر بعد مشتبہ شخص کو جائے وقوعہ پر گرفتار کر لیا، رہائش نہ ہونے کی بنا پر اسے فرینکفرٹ کے حراستی سیل میں بند کر دیا گیا تا کہ جج کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ متاثرہ افراد کو معمولی زخم آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں