۔،۔سال باوُ ہارہائیم میں ادارہ منہاج انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتما اجتماعی عید الفطر کی نماز اا کی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ چند سالوں سے ادارہ منہاج انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام۔پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی، شان پاکستان جزمنی اور پیرل ریسٹورنٹ کے اونر عاطف رضا ڈار اور ان کے والد عبد القدوس کے تعاون سے اجتماعی نماز عید الفطر ادا کی گئی،امسال بھی سینکڑوں افراد جن میں خواتین بھی شامل تھی نے اجتماعی نماز عید میں بھرپور شرکت کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کر دیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہارہائیم۔ادارہ منہاج انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام،پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ،سینئر نائب صدر نذر حسین، ایڈیٹر ان چیف شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ، عاطف رضا ڈار اور ان کے والد عبد القدوس کے تعاون سے عید الفطر کی نماز سال باوُ (شادی ہال) ہار ہائیم میں سینکڑوں افراد نے جس میں کثیر تعداد خواتین کی بھی شامل تھی مل کر ادا کی گئی، نمازیوں کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ہال کھلوا لئے گئے تھے جبکہ خواتین نے باہر گارڈن میں بھی نماز ادا کی۔نماز عید الاضحی جو کہ(16 جون کو متوقع ہے)انشا اللہ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں ادا کی جائے گی۔ اجتماعی عید کے موقع پر نماز میں نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ دور دراز شہروں سے بھی مرد و خواتین نے بھر پور حصّہ لیا٭ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک نے بھی اجتماعی نماز عید الفطر میں حصّہ لیا۔، نمازیوں کاکہنا تھا کہ ہم ہمیشہ جنہاج انٹرنیشل کے پلیٹ فارم پر نماز ادا کرنے دور دراز شہروں سے آتے ہیں،راجہ وحید نے بڑے احسن طریقہ سے نظامت کے فرائض ادا کئے، انہوں نے تمام خواتین و حضرات کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ایسٹر کی چھٹیاں ہونے کے باعث فیملیز اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ نماز ادا کرنے آئے ہوئے تھے۔ سال میں دو دفعہ آنے والی عیدین یہ ایک عبادت اور ملاقات کا وسیلہ ہوتا ہے کئی لوگ سالوں کے بھولے بچھڑے عیدین کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کر لیتے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بڑی سے بڑی عید گاہ یا ہال میں نماز ادا کی جائے گی، گذشتہ سالوں میں اجتماعی عیدین کی نماز فٹ بال کے اسٹیڈیم میں ادا کرتے رہے ہیں، محمد اشفاق نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔ دکھوں نے تم کو گھیرا ہے تو تم درود پڑھو۔گر حاضری کی تمنا ہے تو درود پڑھو،مومنوں تم قرینے سے۔ حضورخود ہی چلے آئیں گے مدینہ سے جبکہ داور بٹ نے بھی نعت رسولﷺ پیش کی۔ حافظ عاقب نے مختصر خطاب کیا نماز ادا کی گئی جس کے بعد دُعا کی گئی اور نمازیوں کو ریفریشمنٹ میں لاہوری چھولے حلوہ اور نان دیئے گئے، لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے مل کر مبارک بادیں دیں چھوٹے بچوں نے کھلی جگہ پر خوب انجوائے کیا۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری قاسم سعید جو بٹس باخ(Bztzbach! سے فیملی کے ساتھ تشریف لائے تھے کا کہنا تھا کہ جذبہ نیوز اور دنیا نیوز کے دیکھنے والوں کو بہت بہت مبارک ہو، یہاں پر پاکستان جرمن پریس کلب اور منہاج کی طرف سے بہت اچھا بندوبست کیا گیا ہے،یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں پر پاکستانی کمیونٹی بہت متحد ہے اور اجتماعی عیدین اور دوسرے فنکشنوں کا میلہ لگا رہتا ہے۔ ر پیرل ریسٹورنٹ کے اونر عاطف رضا ڈار نے دنیا نیوز اور جذبہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ناضرین کو بہت بہت مبارک باد، ہماری خواہش ہے کہ عیدین کی نماز ہمیشہ ہمارے پاس ادا کریں ماشا اللہ بہت سکون ملا اور خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہماری کمیونٹی ہمیں خدمت کا موقع دیتی ہے۔ منہاج انٹرنیشل کے صدر چوہدری اظہر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے ہمارا ادارہ پچھلے چند سالوں سے شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف، پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نذر حسین اور عاطف رضا ڈار کے تعاون سے اجتماعی عیدین کی نمازوں کی سعادت حاصل کر رہے ہیں،نماز کے بعد کمیونٹی کے افراد دیر تک آپس میں گپ شپ لگاتے رہے۔