۔،۔ ترکی کے شہر استنبول کے آسمان پر تیز روشنی کی کرن دکھائی گئی،جس نے شدید تجسس پیدا کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ترکی کے مختلف شہروں، بورصہ، سکاریا، کوجایلی، گورم اور استنبول میں آسمان پر آناََ فاناََ ایک تیز روشنی نمودار ہوئی اور غائب ہو گئی جس نے پورے ملک میں شدید تجسس پیدا کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/استنبول۔ ترکی میڈیا کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ترکی میں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں استنبول کے آسمان کو عبور کرتے ہوئے تیز روشنی کی کرن دکھائی گئی ہے جبکہ اطلاع کے مطابق ترکی کے مختلف شہروں، بورصہ، سکاریا، کوجایلی، گورم میں بھی روشنی کی تیز دھار چیز کو دیکھا گیا ہے، کچھ کا خیال ہے کہ یہ ایک میزائل تھا کچھ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ روشنی مقامی وقت کے مطابق تقریباََ رات کو ساڑھے آٹج بجے دیکھی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ہی (ترک خلائی ایجنسی۔ٹی۔یو۔اے) ایکس اکاونٹ پر کہا گیا ہے کہ یہ ایک (شہابیئے) جیسی کوئی چیز تھیمگر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ترک خلائی ایجنسی۔ٹی۔یو۔اے) نے وضاحت کی کہ شہابیہ کے زمینی ماحول می داخل ہونے پر بننے والے کیمیائی ساخت کے رنگ ہوتے ہیں۔ اس کی رفتار اور زمین کی فضا میں موجد گیسوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتے ہیں۔