0

۔،۔ جرمنی کے مختلف شہروں سے دوست و احباب سید ثقلین شاہ کے پاس والد کی فوتگی پر تعزیت کے لئے تشریف لائے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے مختلف شہروں سے دوست و احباب سید ثقلین شاہ کے پاس والد کی فوتگی پر تعزیت کے لئے تشریف لائے۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ دنوں سید ثقلین شاہ کے والد پاکستان میں وفات پا گئے،ان کی واپسی پر جرمنی بھر سے دوست و احباب ان کے دفتر تعزیت کے لئے پہنچ گئے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/کارلسروئے۔ گذشتہ دنوں سید ثقلین شاہ کے والد پاکستان میں وفات پا گئے،ان کی واپسی پر جرمنی بھر سے دوست و احباب ان کے دفتر تعزیت کے لئے پہنچ گئے جن میں خصوصی طور پر جاوید اقبال بھٹی،اعجاز حسین پیارا،، اویس احمد کھوسہ، چوہدری محمد احسن تارڑ،چوہدری اقبال پرویز جعفری، اور ظفر اقبال نوری موجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ ماں کا حق باپ سے تین گُنا زیادہ ہے۔باپ شوہر ہوتا ہے۔اور شوہر بیوی پر حاکم ہوتا ہے،اس لئے با اعتبار تعظیم باپ کا حق زیادہ ہے۔کہتے ہیں اگر بیٹا اپنی تنخواہ ماں باپ میں بانٹتا ہے تو تین حصّے ماں کو دے اور ایک حصّہ باپ کو دے یہ ہے حقوق کی تقسیم جبکہ اگر ماں اور باپ اکٹھے پانی مانگیں تو پہلے باپ کو پانی دے پھر والدہ کو دیں کیوں کہ اس کا تعلق ہے تعظیم کے ساتھ۔نسب کہاں سے چلتا ہے۔ باپ کے ساتھ گھر میں بہاریں ہوتی ہیں، آندھیوں اور طوفانوں میں باپ دیوار بن کر کھڑا ہو جاتا ہے اگر سائباں ملے تو بیوی اور بچوں کو پہلے دیتا ہے اور خود طوفان کو روکنے کے لئے ڈھال کا کام کرتا ہے۔ (باپ کی قدر پوچھنی ہے تو کسی یتیم سے پوچھو)دوست و احباب نے تعزیت کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

 

سید ثقلین شاہ

فوٹو جاوید اقبال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں