0

۔،۔ برلن(لشٹن برگ) نا معلوم شخص نے بیس بال بیٹ سے دو آدمیوں کو شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برلن(لشٹن برگ) نا معلوم شخص نے بیس بال بیٹ سے دو آدمیوں کو شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سپر مارکیٹ فرینکفرٹر ایلی کی پارکنگ میں آٹھ افراد کے جھگڑے کے درمیان ایک شخص نے بیس بال بیٹ سے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کل شام ایک نامعلوم نوجوان نے بیس بال بیٹ کے ساتھ دو آدمیوں کو مار ا، جوجودہ حالات کے مطابق گذشتہ سام تقریباََ 18:15 بجے کے قریب فرینکفرٹر ایلی میں ایک سُپر مارکیٹ کی پارکنگ میں ایک آدمی اور تقریباََ آٹھ نوجوانوں کے درمیان نامعلوم وجوعات کی بنا پر جھگڑا ہوا، اس دوران نوجوانوں کے گروپ کے ایک نوجوان نے بیس بال کے (بلے۔بیٹ) سے (اونچاس) سالہ شخص کے سر پر پیچھے سے وار کیا، ایک عینی شوہاہد نے یہ دیکھتے ہوئے زخمی شخص کی مدد کی اس مداخلت پر نوجوان نے اس پر بھی حملہ کر کے اسے بھی زخمی کر دیا اس واقعہ کے بعد آٹھ افراد کا گو تتر بتر ہو گیا اور نامعلوم سمت فرار ہو گیا، الرٹ ریسیکیو ورکرز نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، خطر ناک جسمانی نقصان کے شبہ کی تحقیقات پولیس ڈائریکٹوریٹ 3 ایسٹ کے ماہر پولیس ڈیپارٹمنٹ کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں