۔،۔ کنگ خالد ایئر پورٹ پر تیس 30ہزار نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ کنگ خالد ایئر پورٹ پر تیس 30ہزار نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کنگ خالد ایئر پورٹ پر تیس 30ہزار نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب٭کنگ خالد ایئر پورٹ پر تیس 30ہزار نشہ آور گولیاں (ایمفیٹا مائن) ڈاک کے پارسل میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کو۔سعودی کسٹمز۔زاتکا۔نے ناکام بنا دی جبکہ گولیاں وصول کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی کسٹمز(زاتکا) نیشاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 38,340 نشہ آور گولیاں (ایمفیٹا مائن) اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گولیاں وصول کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا، رپورٹ کے مطابق سرکاری ترجمان حمود الحربی نے واضح کیا کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ڈاک پارل آیا، جس کو کسٹمز طریکا کار، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور سراغ رساں کتوں کے ذریعہ معائنہ پر پارسل میں چھپائی گولیاں برآمد ہو گئیں، ضبطی کا عمل مکمل ہونے کے بعد منشیات کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ کے بعد اندرون مملکت گولیاں وصول کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی کسٹمز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بندرگاہوں کے ذریعہ مملکت کی درآمدات اور برآمداد پر ہماری گہری نظر ہیہم اسمگلنگ کے سرغنہ افراد کے سامنے سیسی پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں تا کہ معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو ایسی آفات اور نشہ آور منشیات کی اسمگلنگ کو روک کر مملکت کو بچایا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لئے اسمگلنگ کے خلاف اپنا حصّہ ڈالیں کوئی بھی اطلاع دینے کے لئے مخصوص نمبر 1910 یا بین الاقوامی نمبر 009661910 پر اطلاع دیں۔ متحدہ نظام کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس مکمل رازداری کے ساتھ وصول کرتی ہے، رپورٹ کی معلومات درست ہونے پر اطلاع دینے والے کو مالی انعام بھی دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں