۔،۔ غزہ کی پٹی میں قحط پھیلنے کی بنا پر اسرائیل پر دباوُ بڑھ رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ غزہ کی پٹی میں قحط پھیلنے کی بنا پر اسرائیل پر دباوُ بڑھ رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ غزہ کی پٹی میں قحط پھیلنے کی بنا پر اسرائیل پر دباوُ بڑھ رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭بین الاقوامی غذائی تحفظ کے ماہرین کے مطابق ساحلی علاقہ میں (قحط کی بدترین صورت حال) پیدا ہو چکی ہے۔برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ۔اسرائیلی حکومت اس خوفناک صورتحال کو ختم کرنے اور ایک طویل مدتی،پائیدار امن کے لئے اہم اقدامات نہیں کرتی ہے تو ٭برطانیہ فرانس کی طرح فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/نیو یارک/اسرائیل/مملکت فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ۔اسرائیلی حکومت اس خوفناک صورتحال کو ختم کرنے اور ایک طویل مدتی،پائیدار امن کے لئے اہم اقدامات نہیں کرتی ہے تو ٭برطانیہ فرانس کی طرح فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لے گا، جبکہ جرمنی جلد ہی جنگی زون پر امدادی سامان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، لیکن اس نے اسرائیل کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کو ابھی تک منظورنہیں کیا۔ جرمنی اور یورپی یونین کی کئی دیگر ریاستیں اس وقت غزہ کی تباہ کن انسانی صورتحال کی وجہ سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز کی مخالفت کر رہی ہیں، سفارت کاروں نے جرمن پریس ایجنسی کو بتایا کہ برسلز میں رکن ممالک کے مستقل نمائندوں کی کمیٹی میں ہونے والی بات چیت کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کے تیز رفتار آغاز پر اتفاق کرنا ممکن نہیں تھا، خاص طور پر یورپین کمیشن نے پیر کی شام سفارش کی کہ  ریسرچ فنڈنگ پروگرام میں اسرائیل کی شرکت کو جزوی طور پر معطل کر دیا جائے۔ ٭رپورٹ کے مطابق دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے تئیں اپنا لہجہ سخت کرتے ہوئے اپنے اتحادی پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بھوک سے مرنے والی آبادی کو مزید خوراک فراہم کرے۔راسکاش لینڈ سے واپسی کی فلائٹ پر انہوں نے کہا کہ آپ اسے (بھوک کہیں یانہ کہیں۔یہ وہ بچے ہیں جو بھوک سے مر رہے ہیں،میرے خیال میں کوئی بھی، جب تک کہ وہ کافی ٹھنڈے دل کا نہ ہو یا مکمل طور پر پاگل ہو، اس کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ ان بچوں کو دیکھنا خوفناک ہے، ان کی ضررت کا کھانا انہیں مہیا کیا جائے)جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرس کے مطابق بین الاقوامی کوششوں کے ایک حصّہ کے طور پر (بنڈس ویئر کے دو طیارے غزہ کی پٹی میں آبادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سپلائی کرنے کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں، ہوائی جہاز اردن میں لیس ہوں گے اور ممکنہ طور پرآج سے اپنے مشن کا آغاز کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں