۔،۔ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے مسجد بلال آشافن برگ میں درود و سلام کی محفل سجائی گئی۔ 0

۔،۔ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے مسجد بلال آشافن برگ میں درود و سلام کی محفل سجائی گئی۔

0Shares

۔،۔ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے مسجد بلال آشافن برگ میں درود و سلام کی محفل سجائی گئی۔

٭پانچ ستمبر بروز جمعہ پندرہ سہ سالہ جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جرمنی کے شہر آشافن برگ کی (بلال مسجد) میں درود و سلام کی محفل کا اہتمام کیا گیا،جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آشافن برگ۔5 ستمبر بروز جمعہ 15 سو سالہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے مسجد بلال آشافن برگ جرمنی میں ایک محفل درود و سلام کا اہتمام کیا گیا جس مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد ملک عبدالقدوس(منہائیم) حاجی محمد افضل بٹ(منہائیم) سید زبیر ترمذی(فرینکفرٹ) ساجد سلیم(بابن ہاؤزن) نے بڑے پیارے انداز میں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر علامہ عبداللطیف چشتی الأزهری مرکزی صدر الکرم فرینڈز یورپ(خطیب مسجد بلال آشافن برگ) نے تمام سامعین کو میلاد شریف کی مبارکباد دی اور تمام امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں