۔،۔ ثقافتی اور میوزیکل شُو کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کا عظیم الشان پروگرام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ثقافتی اور میوزیکل شُو کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کا عظیم الشان پروگرام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ثقافتی اور میوزیکل شُو کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کا عظیم الشان پروگرام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی فرینکفرٹ کے زیر اہتمام ثقافتی اور میوزیکل شُو کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کا عظیم الشان پروگرام منایا گیا جس میں (ستارہ امتیاز۔سٹار آف ڈسٹنکشن) حاصل کرنے والی پاکستانی لوک گلوکارہ روبی ریشماں جو لیجنڈری پاکستانی لوک گلوکارہ ٭ریشماں ٭ کی بھانجی ہیں جنہوں نے 1968 میں ریڈیو پاکستان کے ذریعہ دریافت ہونے کے بعد نہ صرف پاکستان جبکہ پوری دنیا میں شہرت حاصل کی تھی۔ اب اسی ڈگر پر چلتی ان کی بھانجی روبی ریشماں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جرمنی کے فرینکفرٹ میں تشریف لائیں۔ آج کے پروگرام کو ایک ریکارڈ پروگرام کہا جا سکتا ہے 550 سے زاہد افراد نے شُو دیکھا جس میں زیادہ تر فیملیز تھیں۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیرگن۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے علاقہ بیرگن میں 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی فرینکفرٹ کے زیر اہتمام ثقافتی اور میوزیکل شُو کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کا عظیم الشان پروگرام منایا گیا جس میں (ستارہ امتیاز۔سٹار آف ڈسٹنکشن) حاصل کرنے والی پاکستانی لوک گلوکارہ روبی ریشماں جو لیجنڈری پاکستانی لوک گلوکارہ ٭ریشماں ٭ کی بھانجی ہیں جنہوں نے 1968 میں ریڈیو پاکستان کے ذریعہ دریافت ہونے کے بعد نہ صرف پاکستان جبکہ پوری دنیا میں شہرت حاصل کی تھی۔ اب اسی ڈگر پر چلتی ان کی بھانجی روبی ریشماں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تشریف لائیں۔ آج کے پروگرام کو ایک ریکارڈ پروگرام کہا جا سکتا ہے 550 سے زاہد افراد نے شُو دیکھا جس میں زیادہ تر فیملیز تھیں۔ پاکستانی کمیونٹی خوشی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ لوگ چھ۔چھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پروگرام کی رونق بنے۔ الکرم گروپ کے بچوں نے مرینہ حسین کی قیادت میں خوبصورت ٹیبلو پروگرام پیش کیا جس میں اللہ اکبر۔ اے مرد مجاہد جاگ زرا اب وقت شہادت ہے آیا ملی نغمہ تالیوں کی گونج میں پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔ نقابت کے فرائض راجہ اظہر کیانی، زاہد حسین اور ماہم بلوچ نے بہت احسن طریقہ سے ادا کئے۔فاونڈر اور جنرل سیکریٹری پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی فرینکفرٹ راجہ اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہماری سوسائٹی کا یہ چوتھا پروگرام ہے،اس سے پہلے تین پروگرام آپ کے تعاون اور محبتوں کی بدولت کامیاب رہے، یہی وجہ ہے کہ آج کا پروگرام فرینکفرٹ کا ریکارڈ توڑ پروگرام ہے جس میں ساڑھے پانچ سو سے زائد افراد نے حصّہ لیا ہے۔ اس طرح کے پروگرام کروانے کا مقصد خاص طور پر یہاں پرپیدا ہونے والے بچوں کو اپنے کلچر اور روایات سے جوڑے رکھنا ہے اور یہاں بسنے والی فیملیز کے لئے اچھی انٹرٹینمنٹ مہیا کرنا ہے۔پروگرام کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے شروع کیا گیا جس کا سہرا مالین زہرا راجپوت اور صفا زہرا راجپوت کے سر تھا، اس کے بعد نعت رسول مقبول ؐ اسد احسن اور سبحان علی نے پیش کی۔اس کے بعد الکرم گروپ نے جو دُعا ہم اسکولز میں اسمبلی میں ادا کرتے تھے لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری، زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری۔ کمیونٹی نے موبائلز کی لائٹ آن کر کے جھومتے ہوئے پڑھی، اس کے فوراََ بعد قومی(ترانہ پاک سر زمین شاد باد) اور جرمن ترانہ (اتحاد۔ انصاف اور آزادی۔جرمن آبائی وطن کے لئے پڑھا گیا، الکرم گروپ نے (ہم سچے پاکستانی ہیں ہم ہر دم ہیں تیار٭ہم حیدر کی للکار ہیں،ہم حیدر کی للکار۔ہم خالد کی تلوار۔ہم سچے پاکستانی ہیں ہم ہر دم ہیں تیار) پڑھ کر پاکستانیوں کے دلوں میں گردش کرتا خون گرما دیا)احسان نذیر کی بیٹی تانیشا خان نے جرمن زبان میں سامعین کو بتایا کہ پاکستان کتنی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وہ قوم ہے جو اپنے پیارے وطن کے لئے کبھی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔پاکستان زندہ باد)پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچر سوسائٹی کے صدر٭ چوہدری احسان نذیر٭ڈاکٹر ندیم وقاص ٭میاں طارق جاوید چیئرمین اوورسیز کمیونٹی گلوبل ڈنمارک٭چوہدری اکرم منہاس٭ اعجاز حسین پیارا، نے اعزازی سرٹیفکیٹ دیئے،حی الفلاح گروپ فرینکفرٹ نے پاکستان کا کلچر اور مختلف علاقوں کے پروگرام پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔سندھی،بلوچی، پنجابی،بلتستانی اور خیبرپختونخواہ کے لباس اور ڈانس پیش کئے گئے۔ مقامی سنگر انصاری صنم نے پشتو، اور اردو گانے پیش کر کے پاوں کو تھڑکنے پر مجبور کر دیئے۔گیلانی برادرز کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹ کے لئے چھوٹے بچے سے قرعہ اندازی کروائی گئی۔حی الفلاح کے گروپ کی ایک خاتون کو عمرہ کا ٹکٹ نصیب ہوا، ڈاکٹر ندیم وقاص۔صدر وکلاء تنظیم سپریم کورٹ آف اٹلی کی جانب سے (تین 3 عمرہ کے ٹکٹ)اور ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کو اٹلی کی سیر کے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ وقفہ کے بعد ریشماں روبی تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر آئیں پھر نہ صرف نوجوان بلکہ بزرگوں کے پاوُں بھی زمین پر نہ اٹک سکے اور تھر تھراتے لگے پھر ڈالروں اور یورو کی بارش ناچتے جھومتے پاکستانیوں سے شروع ہوئی۔ اس طرح بڑی خوش اسلوبی سے پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں