-,- شفیق مراد کو ماہنامہ ہالی ڈے لاہور کا چیف ایڈیٹر نامزد کیا گیا -,- 0

-,- شفیق مراد کو ماہنامہ ہالی ڈے لاہور کا چیف ایڈیٹر نامزد کیا گیا -,-

0Shares

-,- شفیق مراد کو ماہنامہ ہالی ڈے لاہور کا چیف ایڈیٹر نامزد کیا گیا -,-

*ماہنامہ ہالی ڈے کی مجلسِ مشاورت اور مجلسِ ادارت کے متفقہ فیصلے کے تحت جرمنی میں مقیم معروف شاعر، ادیب اور فروغِ علم و ادب کے لیے سرگرم شخصیت شفیق مراد کو ماہنامہ ہالی ڈے کا چیف ایڈیٹر نامزد کر دیا گیا ہے*

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ – غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شفیق مراد ایک طویل عرصے سے جرمنی میں مقیم ہیں اور شریف اکیڈمی جرمنی کے بانی و چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے فروغِ ادب کے میدان میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ شریف اکیڈمی کی متعدد شاخیں مختلف ممالک میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فعال ہیں۔وہ اس سے قبل مختلف ادبی رسائل و جرائد کی مجالسِ ادارت اور مجالسِ مشاورت کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شریف اکیڈمی کے زیرِ اہتمام شمس میک کے سرپرستِ اعلیٰ اور احساس جریدے کے ایڈیٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ماہنامہ ہالی ڈے کی مجلسِ مشاورت اور مجلسِ ادارت نے شفیق مراد کی نامزدگی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بطور چیف ایڈیٹر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور رسالے کے معیار کو مزید بلند کریں گے۔اس موقع پر شفیق مراد نے کہا کہ وہ ماہنامہ ہالی ڈے کو پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے اور ادبی اقدار کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

شفیق مراد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں