
۔،۔ فرینکفرٹ بیرگن اینک ہائیم ایک ورکشاپ کے احاطے میں کھڑی وین سے ایک مردہ شخص پایا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭غیر رجسٹرڈ وین سپرنٹر تقریباََ ایک سال سے پرائیویٹ پراپرٹی پر کھڑی تھی۔ پچھلے دس دنوں میں پولیس کی چیکنگ پر اس کے اندر سے لاش ملی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیرگن اینک ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران گشتی پولیس نے شک کی بنا پر ورکشاپ کے احاطے میں کھڑی سپرنٹر وین کی چیکنگ کی جس میں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی، موت کے صحیح وقت کا ابھی تعین نہیں ہو سکا،تحقیقات جاری ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں کسی دوسرے کا ہاتھ نہیں، یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ متوفی سردی سے بچنے کے لئے ہین میں داخل ہوا تھا، نامعلوم شخص کے پاس کوئی شناختی کاغذات نہیں تھے اور نہ ہی اس کی شناخت کا کوئی سراغ ملا۔ پولیس کے مطابق مرنے والی کی عمر پچاس اور ستر کے درمیان بتائی جاتی ہے، لمبائی ایک ستر، وزا صزف تریپن کلو گرام۔
