۔،۔ ٹوکیو سے ہیوسٹن جانے والی پرواز کے دوران ذہنی دباوُ کے شکار مسافرکی طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش۔ نذ حسین۔،۔
٭امریکا جانے والی جاپانی ایئرلائن ٭آل نیپون٭کی پرواز کے دوران ذہنی دباوُ کے شکار مسافرکی طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش، فوراََ دو مسافروں نے فضائی میزبانوں کی مدد سے شخص کو قابو کرنے کے بعد نشست پر باندھ دیا۔اس کے ٹھیک پینتالیس منٹ بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ سیاٹل ایئر پورٹ پر کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/جاپان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی ایئرلائن ٭آل نیپون٭ کی پرواز میں اس وقت ہنگامی صورت حال پیدا ہوئی جی ایک مسافر نے دوران پرواز نامعلوم وجوعات کی بنا پر اُڑان کے درمیان طیارے کا ہنگامی(ایمرجنسی ڈور) کھولنے کی کوشش کی،اس کے باوجود کے اِس وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے، اس اقدام پر خوف کی لہر دوڑ گئی، فلائٹ میں موجود دو مسافروں نے فضائی میزبانوں کی مدد سے نہایت پیش ورانہاور پر سکون انداز میں صورتحال پر قابو پاتے ہوئے، اس شخص کو اس کی نشست پر باندھ دیا، طیارے کے عملے نے فوراََ طیارے کا رُخ تبدیل کر کے اسے سیاٹل ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا، جہاں طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی، سیکورٹی اور طبی عملہ پہلے ہی رن وے پر موجود تھا۔ مشتبہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی معائنہ کے درمیان اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ ایک شدید ذہنی دباوُ کا شکار تھا۔ ایئرپورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگامی دروازہ کھولنے کا عمل فضاء میں ناممکت ہوتا ہے کیونکہ پرواز کے دوران کیبن میں اندرونی اور بیرونی ہوا کے دباوُ میں بڑا فرق ہوتا ہے۔