۔،۔جاوید اقبال بھٹی کو  جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ سنڈل فنگن  میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔جاوید اقبال بھٹی کو جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ سنڈل فنگن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جاوید اقبال بھٹی کو جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ سنڈل فنگن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

٭ جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ سنڈل فنگن میں، شان پاکستان کے ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف، پاکستان جرمن پریس کلب کے وائس پریذیڈنٹ جاوید اقبال بھٹی جن کا تعلق پاکستان گجرات سے تھا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ کے بعد اسی قبرستان میں ان کی تدفین بھی کی گئی، ان کی نماز جنازہ ترکی امام نے پڑھائی۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سنڈل فنگن۔ جاوید اقبال بھٹی٭کاروباری٭مذہبی٭سماجی اور صحافیشخصیت کے مالک تھے کسی تعارف کے محتاج نہیں، گذشتہ دنوں اپنی شریک حیات اور بیٹی کے ساتھ امریکا دوستوں کے پاس چھٹیاں منانے گئے تھے، اسی دوران دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ فرما گئے، ان کی ڈیڈ باڈی آنے کے بعد بروز جمعّہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کی گئی جس میں نہ صرف جرمنی جبکہ دوسرے یورپین ممالک سے بھی ان کے چاہنے والوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔سب کی زبان پر ایک ہی لفظ تھا کہ جاوید اقبال بھٹی۔ خوش اخلاق، باکردار، نفیس، غم خوار، مددگار اور ہنس مکھ انسان تھے، کسی نے کیا خوب کہا خوش اخلاقی ایسا عطر ہے جسے جتنا زیادہ آپ دوسروں پر نچھاور کریں گے اتنی ہی زیادہ خوش بو آپ کے وجود سے آئے گی، اسی خوشبو کی بدولت ان کے دوست و احباب آسٹریا ویانا، انگلینڈ، فرینکفرٹ سے راتوں رات سفر طے کر کے صبح دس بجے جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ہر کسی کی آنکھیں اشکبار تھیں۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر نائب صدر نے جاوید اقبال بھٹی کی قبر پر پھول چڑھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں