۔،۔ انڈونیشیا  کے جزیرے سماٹرا میں مگر مچھ کے حملہ میں تیراک ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مگر مچھ کے حملہ میں تیراک ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مگر مچھ کے حملہ میں تیراک ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭انڈونیشیا میں ایک بار پھر مگر مچھ نے حملہ کر کے ایک تیراک کو ہلاک کر دیا، شکار ہونے والے انسان کے پاس بچنے کا کوئی موقع نہیں تھا، جزیرے میں رینگنے والے جانور(مگرمچھ) اور انسانوں پر حملہ کے واقعات دن بدن بڑھتے چلے جا رہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈونیشیا/سماٹرا/پسمان برات۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور بسر ناس سرچ اینڈ ریسیکیو سروس کے مطابق پینتالیس سالہ شخص منگل کی صبح ایک دوست کے ساتھ پسمان برات ضلع میں نہر میں تیراکی کر رہا تھا کہ اچانک مگر مچھ نے حملہ کر دیا، بظاہر اس شخص کے پاس بچنے کا کوئی موقع نہیں تھا، مگرمچھ نے حملہ کے بعد پوری طاقت سے اپنے شکار کو پانی کے اندر کھینچ لیا،جبکہ دوست نے اس کا بازو پکڑنے کی کوشش کی لیکن بے سود، بسر ناس کے ترجمان عبد المالک کے مطابق لاش کو بدھ کے روز تقریباََ (دو سو میٹر) کے فاصلہ پر ملی۔رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں پام آئل کمپنی کے زیر انتظام باغات کا ایک لمبا سلسلہ ہے، باغات کے لئے نہروں کی تعمیر اور آبی گزرگاہوں میں دیگر تبدیلیوں نے مگرمچھ جیسے جانوروں کے لئے نئے مسکن بنائے ہیں جس کے نتیجہ میں آبادی والے علاقوں میں مگر مچھوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جس کے مہلک نتائج سامنے آ رہے ہیں، زیادہ تر مشرقی مگرمچھ (Crocodylus Porosus) کروکوڈیلوس پوروسس کے ساتھ ہوتے ہیں جسے کھارے پانی کا مگرمچھ بھی کہا جاتا ہے،یہ مگرمچھ کی سب سے بڑی اور خطرناک قسم ہے یہ پورے جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے۔ کروک اٹیک نامی تنظیم کے مطابق ٭2015 سے 2024 ٭ کے درمیان انڈونیشیا میں مگر مچھوں نے 1,167 افراد پر حملہ کیا جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہے، ان حملوں میں سے 556 افراد کی موت واقع ہوئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں