۔،۔ پولیس کے آتشیں اسلحہ کے استعمال سے (ستر 70 (سالہ شخص کی موت۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈورٹمنڈ میں ایک بڑی کاروائی۔آپریشن کے دوران پولیس کو گولی چلانا پڑی، ستر سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا جسے بچایا نہیں جا سکا جبکہ وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔جس پر بہت سے سوالوں نے جنم لیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوٹمنڈ۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈورٹمنڈ میں ایک بڑی کاروائی۔آپریشن کے دوران تقریباََ1:20 بجے فائر بریگیڈ کی مدد سے فائر بریگیڈ کو بلایا گیا، ڈورٹمنڈ پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک شخص ہنگامہ آرائی کر رہا تھا جس کی وجہ سیحفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کو گولی چلانا پڑی جس کی بنا پر ستر سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا تھا اسے امدادی کاکنوں نے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن رپورٹ کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد شخص جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈوٹمنڈ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان کے بیان کے مطابق جرمن کے پاس چاقو اُٹھایا ہوا تھا، ابنی تک یہ بات واضح نہیں کہ آیا اس شخص نے چاقو کے ذریعہ اہلکاروں کو دھمکی دی تھی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کس قسم کا چاقو۔یا خنجر تھا۔ وہ ابھی تک اس عمل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے، ان کا کہنا تھا گولیاں کس نے چلائیں،کتنی چلائیں اس کی بھی تحقیقات جاری ہے، غیر جانبداری کی وجوعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریکلنگ ہاوزن پولیس نے تفتیش سنبھال لی ہے۔