۔،۔ بسلسلہ قتل کی کوشش۔پبلک پراسیکیوٹر آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر سے مشترکہ پریس ریلیز۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ بسلسلہ قتل کی کوشش۔پبلک پراسیکیوٹر آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر سے مشترکہ پریس ریلیز۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بسلسلہ قتل کی کوشش۔پبلک پراسیکیوٹر آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر سے مشترکہ پریس ریلیز۔ نذر حسین۔،۔

٭پبلک پراسیکیوٹر آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے اعلان کے مطابق دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گالوس۔ مقامی پولیس کے مطابق فرینکفرٹ کے علاقہ گالوس میں یہ واقعہ (چھبیس اکتوبر رات گیارہ)بجے پیش آیا تھا، جس میں ایک مجرم نے (بیس بال کے بلے) سے ایک چوبیس سالہ متاثرہ شخص کے سر پر وار کیا جب وہ زمین پر گر گیا کو مجرم نے لاتوں،مکوں کی بارش کر دی جبکہ اس کا ایک ساتھی اس دوران ویڈیو بنا رہا تھا جس کو بعد میں اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کر دی، ملزمان نے مقتول سے نقدی بھی چھین لی تھی اور اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے، وسیع تحقیقات کے نتیجہ میں ایک بیس سالہ مشتبہ شخص اور ایک سولہ سالہ خاتون ملزم کی شناخت ہوئی۔پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی درخواست پر فرینکفرٹ کی عدالت نے چار نومبر کو قتل کی کوشش، ڈکیتی، اور سنگین جسمانی نقصان کے شبہ میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ سات نومیر کی صبح مقامف پولیس افسران نے دونوں مشتبہ افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ پر کامیابی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی، موبائل فون اور دیگر شواہد قبضہ میں لے لئے گئے،ملزمان اس وقت مقدمہ کی سماعت سے پہلے حراست میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں