۔،۔ جیل میں  قیدی نے مبینہ طور پر بیوی کو ملاقات کے دوران قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جیل میں قیدی نے مبینہ طور پر بیوی کو ملاقات کے دوران قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جیل میں قیدی نے مبینہ طور پر بیوی کو ملاقات کے دوران قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کی ریاست سیکسن انہالٹ کی سب سے بڑی جیل میں خاتون اپنے خاوند سے ملاقات کرنے گئی، نام نہاد محبت کے سیل(کوٹھڑی) میں کیا ہوا جو وہ بعد میں مردہ پائی گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ سیکسن انہالٹ۔ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق جمعرات کے دن ایک سینتیس سالہ قیدی کو اس کی بیوی ماگڈے برگ کے قریب برگ جیل میں ملنے گئی، ملاقات پر نام نہاد
محبت کے سیل(کوٹھڑی) میں دونوں اکیلے تھے کیا ہوا کسی کو کوئی علم نہیں البتہ البتہ جمعرات کی سہ پہر کو وہ مردہ پائی گئی،سٹینڈل پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینتیس سالہ شخص کے خلاف ابتدائی طور پر قتل کا شبہ ہے، مبینہ طور پر قیدی اپنی پینتیس سالہ بیوی کے ساتھ ایک نام نہاد طویل مدتی ملاقات کے کمرے میں اکیلا تھا جبکہ رپورٹ کے مطابق خاتون جمعرات کو ہی دوپہر دو بجے کے قریب مردہ پائی گئی۔سرکاری وکیل کے بیان کے مطابق لاش کو جمعہ کے دن پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے نتائج پیر کو متوقع ہیں۔ واضح رہے ایسی بڑی جیلوں میں کمرہ جسے بول چال میں ٭محبت یا کُشل سیل۔میل ملاپ کی کوٹھڑی) کے نام سے جانا جاتا ہے ایسے کمروں میں ٭جیل کے قیدی عام طور پر اپنے ساتھیوں یا خاندان کے اراکین کے ساتھ بغیر کسی نگرانی کے کئی گھنٹے گزار سکتے ہیں ٭برگ جیل سیکسن انہالٹ کی سب سے بڑی جیل ہے، ریاست میں اپوزیشن کی طرف سے تنقید سامنے آئی ہے، بائیں بازو کی سیاسی پارٹی کے قارلیمانی گروپ لیڈر ایواوان اینگرن نے بر وقت تحقیقات کا مطالبہ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گھناونے جرم نے جیلوں میں سیکورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ کیا اس جرم کو روکا جا سکتا تھا،ریاستی حکومت کو اس بات کا جواب دینا چاہیئے۔ سیکسن انہالٹ میں عدلیہ بھی اس جرم سے متاثر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں