-,-پی ایس ایل۔دیکھو۔سیزن کا آغاز -صابر مغل-,-
پاکستان سپر لیگ اپنی دہائی مکمل کرنے جا رہی ہے دسویں سیزن کی جاری تیاریاں اپنے اختتام کے قریب اور جلوہ افروز ہو کر رنجیدہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے زخموں پر مرہم رکھنے کو تیار،یہ لیگ اس وقت دنیا بھر کی چند بہترین کرکٹ لیگز میں سے ایک شاندار اور عالمی سطع پر شہرت کی بلندیوں پرمحو پروازہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرم ناک شکست در شکست کے بعد اب انہیں پی ایس ایل HBLکی صورت میںچکا چوند روشنیوں میں چوکوں چھکوں کی بوچھاڑ،ناقابل یقین کیچز و فیلڈنگز فاست بائولرز کی آندھی اور اسپینر کا جادو جیت کا جذبہ اپنے سحر میں مبتلا کر لے گاہر ٹیم پر جوش اور جیت کے جذبے سے سرشار ہے11اپریل سے 18مئی تک جاری رہنے والا یہ سنسی خیز ٹورنامنٹ شائقین کرکٹ کے لئے بہت بڑا ایونٹ ثابت ہو گا قومی اور انٹر نیشنل کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جو پاکستان کے چار شہروں راولپنڈی،لاہور،ملتان اور کراچی میں کھیلا جائے گا اس سے قبل ایک نمائشی میچ پشاور میں کھیلا جا چکا ہے پی ایس ایل کی وجہ سے ان شہروں کو مکمل کور پر سجایا جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا چکے ہیں کھلاڑیوں کے ہوٹلز سے سٹیڈیمز تک روٹس پر سی سی ٹی کیمرے اسنائپرز کی تعیناتی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مکمل نگرانی سے سب کچھ با حفاظت یقینی ہو گاجڑواں شہر راولپنڈی کے حساس ایریا میں قائم سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب سے پی ایس ایل 10کے سیزن کا آغاز ہو گا اس سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کراچی کے قریب سمندر میں منعقد کی جا چکی ہے جہاں پاک بحریہ کے غوطہ خور نے ٹرافی کو بحیرہ عرب کی تہہ سے نکال کر فرنچائزرز کے حوالے کیا ٹرافی کا نام The Lumninora Trophy رکھا گیا ہے چاندی سے بنی اس ٹرافی میں 22ہزار سے زائد زرکون ہیرے جڑے ہیں پہلا میچ دفاعی چیمپیئں اسلام آباد یونائٹیڈ اپنے ہوم گرائونڈ پر لاہور قلندر کے ساتھ کھیلے گاپی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں نے متعدد مشہور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے اس ٹورنامنٹ کی اہم بات کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے ممتاز کھلاڑی ڈیوڈ وارنر جو کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں کو اپنی ٹیم میں بطور کپتان شامل کیا ہے ڈیوڈ وارنر سیزن کے سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور بھی شامل ہیں جن کا معاوضہ3لاکھ ڈالر (80 کروڑ 36لاکھ روپے)ہے جو دنیا کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں وہ ایونٹ کے آغاز سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے راولپنڈی 11،ملتان اور کراچی 5.5اور فائنل سمیت باقی میچزقذافی سٹیڈیم لاہور میںکھیلے جائیں گے ایونت کا پہلا میچ رات 8بجے شروع ہو گا جبکہ 3ڈبہ بیڈرز (ایک دن میں 2مہچز) جن میں پہلا میچ 2بجے ہوگا باقی تمام میچز شام 7بجے شروع ہوا کریں گے اس شاندار ایونٹ میں حصہ لینے والی 6ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈ کو مقامی وآسٹریلیاویسٹ انڈیز انگلینڈ بنگلہ دیش افغانستان سری لنکا آئر کینڈ جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ زمبابوے نمبیا متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں کے ساتھ حتمی شکل دے دی ہے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائٹیڈ شاداب خان کپتان عماد وسیم نسیم شاہ اعظم خان حیدر علی سلمان علی آغا رومان رئیس کولن منرو میتھیو شارٹ جیسن ہولڈر بین دواشس سلمان ارشاد محمد نواز اینڈرائرگوس حسنین شاہ ریلے کیری وینڈرڈاسن صاحبزادہ فرحان الیکس کیرے، لاہور قلندر شاہین شاہ آفریدی کپتان فخر زمان حارث رئوف عبداللہ شفیق زمان خان جہانداد خان سکندر رضا ڈیوڈ وئزے ڈیرل مچل کاسل بریرا آصف آفریدی راشد حسین محمد اخلاق عون قمر ٹم کرن سیم بلنگ سلمان مرزا اور محمد نعیم،کراچی کنگز کپتان ڈیوڈ وارنر جیمز وینس حسن علی عرفات منہاس عرفان خان نیازی زاہد محمود ٹم سیفرٹ شان مسعود ایڈم عباس آفریدی خوشدل شاہ عامر جمال میر حمزہ لٹن داس ریاض احمد فواد علی کین ولیسمن محمد نبی عمیر یوسف،پشاور زلمی بابر کپتان صائم ایوب محمد حارث عارف یعقوب مہران ممتاز سفیان مقیم علی رضا ٹم کوہلر کیڈ مور محمد علی عبدالصمد ناہید رضا حسین طلعت میکس برائٹ نجیب اللہ زردان صداقت جوسیف احمد دانیال مچل اون اور گریگ لائیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل کپتان روئل روسو محمد عامر وسیم جونئیرابرار احمد خواجہ نافے عقیل حسین عثمان طارق مارک جیسمین فہیم اشرف فن ایلن خرم شہزاد حبیب اللہ خان کائل جیسمن حسن نواز محمد ذیشان کاسل مینڈس سین ایبٹ شعیب ملک اور دانش عزیز جبکہ ملتان سلطان محمد رضوان ڈیوڈ ویلے عثمان خان افتخار احمد امامہ میر فیصل اکرم کرس جارڈن مائیکل بریس نویل محمد حسنین کامران غلام عاکف جاوید طیب طاہر گداکش مٹئی وش لٹل،شاہد عزیز عبید شاہ جونسن چارلس شانی ہوپ ظہیر خاں شامل ہیں دنیائے کرکٹ کے نامور اسٹارز جیسن روئے ٹم سائوتھی سرفراز احمد عثمان خواجہ شکیب الحسن کرس لین ایلکس ہیپلز ٹائل ملر جو کلاک تبریز شمسی موئسزہیٹرکس مارک اسٹینلے جیسے مزید ملکی و غیر ملکی کھلاڑی کوشش کے باجود جگہ نہیں بنا سکے پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کنٹری ہو گی کمنٹری کے پینل میں طارق سعید علی یونس عقیل ثمر مرینہ اقبال سلمان بٹ رمیز راجہ وقار یونس بازید خان عروج ممتاز اطہر علی خان گپتل مارک نکولس ڈومین کارک جے پی ڈومینی مائیک ہیزسن اور آسٹریلین وویمن کھلاڑی گرنز لیزا اسٹالکر پہلی بار شامل ہیں ایرین ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرر ہوں گی نیشنل و انٹرنیشل ایمپائرز احسن رضا پائل رائفل کمار دھرماسینا الیکس وہارف کرس برائون علیم ڈار آصف یعقوب راشد ریاض عبدالمقیت ناصر حسین طارق رشید ذوالفقار احمد میچ ریفریز میں رنجن مدو گالے روشن ماہانامہ علی نقوی محمد جاوید ملک افتخار احمد ندیم ارشد اور اقبال شامل ہیںمیچزکے دوران نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے جس سے میچ میں شفافیت اور فیصلوں میں مدد ملے گی نو بال ڈی آر ایس ایمائرز کی لائیو کمیونیکیشن مختلف زاویوں سے ری پلے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا،ایونٹ میں پہلی بار قبائلی علاقے کرم سے لنڈبوان کے محمد نعیم شاہد عزیزلاہور قلندر اور چھیری گائوں کے شاہد عزیز ملتان سلطان میں شامل ہیں راولپنڈی لاہور اور ملتان میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے ایک ایک ونگ اور آرمی کی 2.2کمپنیاں اور کراچی میں بھی رینجرز اور آرمی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائیں گی یہ ٹیموں کے قیام سفر اور میچ کے دوران ذمہ داریاں انجام دیں گی میچوں کے دوران چاروں شہروں میں ٹریفک کی روانی پر بہترین حکمت عملی طے کی گئی ہے لاہور قلندر اور کراچی کنگز ایسی ٹیمیں ہیں جنہوں نے کسی ایک ایونٹ میں صرف ایک ایک میچ جیتااس بار چیمپئینز کونسی ٹیم ہوتی ہے یہ تو 18مئی کی شام پتہ چلے گا مگر اس دوران شائقین کرکٹ کے چہروں کے چہروں کی رونقیں ضرور بحال ہو جائیں گی۔