۔،۔ اتوار کی سہہ پہر ڈورٹمُنڈ کے شمالی ضلع میں تہہ خانے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ اتوار کی سہہ پہر ڈورٹمُنڈ کے شمالی ضلع میں تہہ خانے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اتوار کی سہہ پہر ڈورٹمُنڈ کے شمالی ضلع میں تہہ خانے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ نذر حسین۔،۔

٭اتوار کی سہہ پہر کو ہائیڈنزاسٹریٹ کی ایک بلڈنگ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی عمارت کے تہہ خانے کی کھڑکیوں سے کالے دھویں کے بادل اُٹھ رہے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورٹمنڈ۔ مقامی فائر فائیٹرز اور پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہائیڈن اسٹریٹ ڈورٹمنڈ کی ایک بلڈنگ میں پیش آیا،اطلاع ملنے پر جب پہلے فائر فائیٹرز پہنچے تو عمارت کے تہہ خانے کی کھڑکیوں سے کالے دھویں کے بادل اُٹھ رہے تھے، سانس لینے کا سامان پہنے ہوئے فائر فائٹرز آگ سے لڑنے کے لئے فوری طور پر ہوز لائن کے ساتھ تہہ خانے میں پہنچ گئے، چونکہ سیڑھیوں پر بھی کالا دھواں ہی دھواں پھیلا ہونے کی بنا پر فائر فائٹرز کو بہت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عمارت میں موجود تمام اپارٹمنٹس کے مکینوں کو چیک کرنا غیر یقینی تھا اس کے باوجود خوش قسمتی سے تمام مکیں وہاں سے نکل گئے تھے،عمارت کے خالی ہونے پر عمارت کو ایک اعلی کارکردگی والے پنکھے سے ہوادار کر کے دھویں کو نکالا گیا۔آگلگنے سے بجلی اور گیس کی سپلائی کو نقصان پہنچنے پر۔یوٹیلٹی کمپنی کے ملازمین کو بند کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس ایکشن میں کم از کم پچاس ایمرجنسی اہلکاروں نے حصّہ لیا۔

  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں