۔،۔ علاقائی کشیدگی کے بیچ(امریکی طیارہ بردار) بحری جہاز ابراہم لنکن ایران کی جانب رواں دوار۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ علاقائی کشیدگی کے بیچ(امریکی طیارہ بردار) بحری جہاز ابراہم لنکن ایران کی جانب رواں دوار۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ علاقائی کشیدگی کے بیچ(امریکی طیارہ بردار) بحری جہاز ابراہم لنکن ایران کی جانب رواں دوار۔نذر حسین۔،۔

٭امریکی حکام کے مطابق (امریکی طیارہ بردار) بحری جہاز ابراہم لنکن٭سمیت بحری بیڑہ، تباہ کن جہاز اور جنگی طیارے ایشیاء بحر الکاہل کے علاقہ سے مشرق وسطی کی جانب رواں ہو چکے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/ایران۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری طاقت جو۔افغانستان، عراق، شام، بیروت اور غزہ میں جمہوریت قائم کرنے کے بعد چلے ہیں ایران کی طرف جمہوریت کی آواز اٹھانے والے۔امریکی حکام کے مطابق (امریکی طیارہ بردار) بحری جہاز ابراہم لنکن٭سمیت بحری بیڑہ، تباہ کن جہاز اور جنگی طیارے ایشیاء بحر الکاہل کے علاقہ سے مشرق وسطی کی جانب رواں ہو چکے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک زبردست فوجی طاقت ایران کی جانب بڑھ رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ تہران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسی سلسلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعرات کی شب جاری کردہ اعلان میں یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ لین دین کرنے والے کسی بھی فریق پر پچیس فیصد ٹیرف محصولات بہت جلد نافذ کر دیئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایران کے پاس (ساٹھ فیصد) تک افزودہ پانچ سو پچاس کلو گرام یورنییم موجود ہے، جسے مزید افزودہ کر کے (دس جوہری) بم بنائے جا سکتے ہیں۔واضح رہے ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف تہران کے بازار سے شروع ہونے والے مظاورے ملک بھر میں پھیل چکے ہیں جس کی بنا پر ابھی تک ساڑھے چار ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں چار ہزار تین سو کے قریب مظاہرین جبکہ تقریباََ دو سو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہیں جبکہ پانچ سو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں