۔،۔ ڈونلڈ ٹرمپ غُصے میں امریکی سینیٹ میں ڈیمو کریٹک رہنماء چک شومر پر چڑھ گئے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ڈونلڈ ٹرمپ غُصے میں امریکی سینیٹ میں ڈیمو کریٹک رہنماء چک شومر پر چڑھ گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ڈونلڈ ٹرمپ غُصے میں امریکی سینیٹ میں ڈیمو کریٹک رہنماء چک شومر پر چڑھ گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭ٹرمپ نے شومر اور دیگر یہودی شخصیات کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کئے ہوں اور ان کی یہودیت پر سوالیہ نشان لگایا ہوا ہے جبکہ ہیرس کیملا کے یہودی شوہر ڈوگ ایمہوف بھی ٹرمپ کی توہین کا شکار ہو چکے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/اسرائیل/نیو یارک۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ کے الفاظ کا چناوُ کچھ ایسے تھا کہ یہودی کون ہے اس کا تعین وہ خود کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویانا کے بدنام زمانہ میئر کارل لوئگر کی طرح زیادہ سے زیادہ تصحیک آمیز تبصروں پر اترتے جا رہے ہیں، ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ نے سر ہلاتے ہوئے ایک بیان دیا، اس بار صدر کا غصّہ امریکی سینیٹ میڈ ڈیمو کرٹک رہنماء چک شومر پر چڑھ پڑے، اب تک کسی کو شک نہیں تھا کہ نیو یارک کا سینیٹر یہودی ہے۔ اسرائیل کے لئے ان کی حمایت بھی سوال سے بالاتر تھی، حالانکہ ٹرمپ نے موسم گرما میں شمر کو ٭حماس کے قابل فخر رکن٭ کے طور پر بدنام کیا تھا۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد، شمر نے بار بار اسرائیل کو حماس کو شکست دینے کے لئے تمام ضروری ہتھاروں کے نظام کی فراہمی کی وکالت کی تھی۔ اب ٹرمپ نے ایک قدم اور آگے بڑھ کر ان پر ایک بار پھر زبردست حملہ کر دیا، آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن وائٹ ہاوس میں صدر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے جب صحافیوں نے ان کے شومر کی جانب سے گذشتہ ہفتے کانگریس سے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب پر تنقید کے بارے میں پوچھا۔ ٹرمپ نے خصے سے جواب دیا کہ شمر فلسطینی بن گیا ہے،٭وہ یہودی ہوا کرتا تھا، اب وہ یہودی نہیں رہا۔وہ فلسطینی ہے٭صدر نے ایک بار پھر غُصّے کو جنم دیا ہے، نہ صرف یہودی تنظیموں نے ان کے بیان کو واضح طور پر جارحانہ اور امتیازی قرار دیتے ہوئے تنقید کی، مسلم انجمنوں نے بھی شکایت کی کہ ٹرمپ نے ٭فلسطینی٭ کی اصطلاح کو توہین آمیز اصطلاح کے طور پر استعمال کیا۔ 14 جون 1946 کو جمیکا اسپتال میڈیکل سینٹر نیو یارک سٹی میں جنم لینے والے 78سالہ شخص ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی وائٹ ہاوس میں اپنے پیشرو اور جانشین جو بائیڈن کو مشرق وسطی کے تنازعے میں ان کی مبینہ ہمدردی کی وجہ سے فلسطینی کہا تھا، یہ بھی پہلی بار نہیں تھا کہ ٹرمپ نے شومر اور دیگر یہودی شخصیات کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کئے ہوں اور ان کی یہودیت پر سوالیہ نشان لگایا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں