
۔،۔ اسپین میں برڈ فلو سے تقریباََ 400 چار سو سارس مر گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭اسپین میں تقریباََ 400 چار سو سارس برڈ فلو ایوئین انفلو ئنزا سے مر چکے ہیں، لاشیں گذشتہ ہفتہ کے آخر میں میڈرڈ کے جنوب میں گیٹافے کی میونسپلٹی میں دریائے منز اناریس کے کنارے سے ملیں، پرندے ممکنہ طور پر شمالی یورپ سے گرم علاقوں کی طرف ہجرت کے دوران اپنے ساتھ وائرس لائے تھے، برڈ فلو سے مرنے والے جانور میڈرڈ کے آس پاس کی کئی دیگر میو نسپلٹیوں میں بھی پائے گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/میڈرڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں تقریباََ 400 چار سو سارس برڈ فلو ایوئین انفلو ئنزا سے مر چکے ہیں، لاشیں گذشتہ ہفتہ کے آخر میں میڈرڈ کے جنوب میں گیٹافے کی میونسپلٹی میں دریائے منز اناریس کے کنارے سے ملیں، پرندے ممکنہ طور پر شمالی یورپ سے گرم علاقوں کی طرف ہجرت کے دوران اپنے ساتھ وائرس لائے تھے، برڈ فلو سے مرنے والے جانور میڈرڈ کے آس پاس کی کئی دیگر میو نسپلٹیوں میں بھی پائے گئے، فائر فائٹرز بہت دیر سے رد عمل ظاہر کرنے پر حکام پر تنقید کر رہے ہیں اس لئے فائر فائٹرز یونین نے شہری تحفظ کے علاقائی ڈائریکٹر جنرل پابلو کرسٹو بل میئرل کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یونین تے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ آبادی اور متاثرہ علاقے میں تعینات فائر یائٹرز کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے کہ دریا کے کنارے اور کوڑے کے ڈھیروں پر بھی سارس پائے جاتے ہیں۔




