
۔،۔ یورپ کے تبلیغی دورہ کے موقع پرمعروف عالم دین ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی کا جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں نماز جمعہ پر خطاب۔ نذر حسین۔،۔
٭یورپ کے تبلیغی دورہ کے موقع پرمعروف عالم دین ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی نے جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں نماز جمعہ پر نصیحتوں سے بھرا خطبہ فرمایا، مسجد میں تِل رکھنے کی جگہ بھی نہیں تھی جبکہ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جن کے لئے خصوصی طور پر پردہ کا انتظام تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈر والڈ۔ یورپ کے تبلیغی دورہ کے موقع پرمعروف عالم دین ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں تشریف لائے، علامہ ملک محمد صدیق پتھروی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ نے خوش آمدید کہا، جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام کی جملہ انتظامیہ کی طرف سے،تمام اہل فرینکفرٹ کی طرف سے، ہدیہ تشکر و امتنان پیش کیا کہ آپ اپنی گونا گون مصروفیات سے وقت نکال کر اور سفر کی الفتیں برداشت کرتے ہوئے فرینکفرٹ کی زمین پر قدم رنجا فرما ہوئے، یہ آپ کی بندہ نوازی اور بڑی ہی اعلی ظرفی ہے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تشکر پیش کرتا ہوں۔انہوں نے عالم دین ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی کو خطبہ کی دعوت دی۔انہوں نے بہت انکساری کے ساتھ امت مسلمہ کو نصیت کی کہ عمل کی طرف آئیں۔داتا صاحب نے کشف المحجوب میں لکھا سب سے مشکل ترین کام اپنے علم پر عمل کرنا ہے۔جتنا جتنا ہمارے پاس علم موجود ہے اس پر اگر ہم سب عمل کریں تو میرے خیال سے پتہ نہیں ہم کہاں سے کہاں پہنچ جائیں۔ مسئلہ صرف یہیں تک ہے کوئی اپنی زبان،کان سے چسکا لگا رہے ہیں یہ زندگی عمل سے بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نای ہے نہ ناری ہے۔ ضرورت ہے کہ قرآنی فکر اور قرآنی دعوت کو قبول کریں ایک دوسرے کو نہیں اپنے آپ کو خود کو دیکھیں،پڑھ پڑھ عالم فاضل ہوئے کدے اپنے آپ نوں پڑھیا ہی نہیں۔جا جا وڑدے مندر مسیتی کدی من اپنے وچ وڑیا ہی نہیں۔ایویں لڑدیں شیطان نال بندیا کدی نفس اپنے نال لڑیا ہی نہیں۔ عمل کی طرف آئیں ہم پیچھے اس لئے رہ گئے ہیں کہ عمل نہیں، یورپ نے ہمارے عمل لے لئے اور ہم پیچھے پیچھے سرکتے جا رہے ہیں۔ ان کا پورا بیان قرآن و حدیث پر مبنی تھا۔ درود و سلام پیش کیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر پورے جہاں کے مسلمانوں خصوصی طور پر فلسطین۔ کشمیر اور پاکستان کے لئے دعا فرمائی گئی، علامہ ملک محمد صدیق پتھروی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ کا کہنا تھا کہ حضرت نے ہم کو جو نصیحتیں عطاء فرمائیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرما، اپنے پلے باندھنے کی توفیق عطاء فرما، عمل کرنے کی توفیق عطاء فرما، یہ مسجد زیر تعمیر ہے تو اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا، اس کے بعد معروف عالم دین ڈاکٹر محمد سلیمان مصباح نے تمام دوستوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ مصافہ فرمایا۔














