۔،۔ ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ریپلنگ کے دوران فوجی شدید زخمی اسپتال منتقل۔ نذر حسین۔،۔
٭رائن لینڈ فالز میں جرمن فوجی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر سے ریپلنگ کرتے ہوئے پھسل گیا اور کئی میٹر کی بلندی سے نیچے گر پڑا فوجی کی چوٹیں جان لیوا نہیں تھیں جبکہ فوجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ رائن لینڈ یالز۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آئیفل کے علاقہ میں جرمن فوجی بیس میں مشق کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی، فوجی ہیلی کاپٹر سے ریپلنگ کیپھسل جانے سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کئی میٹر کی بلندی سے زمین پر گر پڑا، فوجی بیس کے ترجمان کے مطابق فوجی کو آنے والی چوٹیں جان لیوا نہیں تھیں، واضح رہے ایسی مشقیں بیرکوں کے میدان میں کی جاتی ہیں، آج کے دن بنڈر ویئر بیس کی (ساٹھویں) سالگرہ منائی جا رہی تھی۔