
۔،۔ مس یونیورس مقابلہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے رنگت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دب۔نذر حسین۔،۔
٭تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے عالمی مقابلہ میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو انسٹا گرام پر خوبصورت جواب شیئر کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور/تھائی لینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے عالمی مقابلہ میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو انسٹا گرام پر خوبصورت جواب شیئر کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایسے تبصرے اکثر رنگ پرستی سے پیدا ہوتے ہیں، جن کا کہنا ہوتا ہے کہ گورف رنگت ہی خوبصورتی ہے، گوری رنگت کی تعریف اپنی اصل جڑیں بھول جائیں، وہ تمام افراد اپنی جڑوں، اقدار اور اپنی جلد کی رنگت سے پاکستانی ہیں، ان کی جلد کی رنگت ان خواتین کی رنگت جیسی ہے، جنہوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر اور اپنی قوم کو دل میں بسا رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر فخر کرتی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں صرف یہ ہی نہیں جبکہ وہ جنوبی ایشیائی خواتین کی ایک نئی نسل کی بھی نمائندگی کرتی ہیں جو معاشرے کی تنگ نظری والے معیار میں فٹ نہیں بیٹھتی۔
