۔،۔ پاکستانی جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا خوبصورت اہتمام۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے تاریخی اور خوبصورت ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستانی جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا خوبصورت اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی بھر سے کمیونٹی افراد نے حصّہ لیا، جبکہ سفارتخانہ پاکستان سے خصوصی طور پر فرسٹ سیکریٹری علی شاہد، حسن اور وفد نے شرکت کی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ۔ پاکستانی جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کے روح رواں افراد میں خصوصی طور پر ہیمبرگ کے منتظمین جن میں سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت فرید شاہ۔کاروباری سماجی و فلاحی شخصیت جہانگیر سلیم رانا جاوید اور رانا عامر محمود نے پروگرام کو کامیاب کرنے میں بڑھ چھڑ کر حصّہ لیا۔ کمیونٹی افراد کو ایسے ایونٹ کا بڑی بے چینی سے انتظار رہتا ہے، جرمنی میں بسنے والے افراد پورا سال کام میں مگن رہتے ہیں محنت مزدوری میں کسی کو ملنے کا وقت تک نہیں ملتا اس طرح کئی لوگ سال میں ایک بار ایک دوسرے کو ملتے ہیں۔ ایونٹ میں بچوں، عمر رسید بزرگوں اور خصوصی طور پر خواتین نے بھی بھرپور حصّہ لیا۔ عید ملن کا سنتے ہی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے، ایونٹ میں نہ صرف ہیمبرگ جبکہ قریبی اضلاع سمیت شہر کے مختلف سیاسی، سماجی، مدہبی کاروباری اور طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی، تقریب کی نظامت کا سہرا فرید شاہ کو جاتا ہے انہوں نے نظامت کے فرائض بڑے احسن طریقہ سے نبھائے۔پروگرام کو کامیاب بنانے اور چار چاند لگانے کا اعزاز جہانگیر سلم کے حصّہ میں آیا، جبکہ عید ملن پارٹی کی کامیابی کا سہرا رانا جاوید کے سر سجایا جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا،ہماری ٹیم کے شاندار معاون رانا عامر ہر جگہ پیش پیش تھے۔ انتظامیہ نے مہمانوں کی آمد پر ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس بات کا اظہار اور اعادہ کیا کہ کمیونٹی کو متحرک رکھنے کے لئے ہمیشہ مختلف پروگرام کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ عید ملن کے موقع پر بچوں، بڑوں، خواتین اور نوجوانوں کے لئے تفریحی پروگرامز پیش کئے گئے، (پفٹ ریکو کلون) نے اپنے کرتب دکھا کر بچوں کے دل جیت لئے جبکہ روائیتی ڈانس گروپ نے اپنے فن اور ڈانس سے حاضرین کی داد وصول کی۔بچوں میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے گئے،کوئس مقابلہ پر بڑوے میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کی پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔ جہانگیر سلیم، فرید شاہ، رانا جاوید اور رانا عامر محمود نے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کمیونٹی کو آپس میں جوڑنے،جذبہ و تجدید بیدار کرنے کا باعث بنتی ہیں، کمیونٹی کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہنا چاہیئے جس سے بچوں، بڑوں اور خاص کر کمیونٹی کو اکٹھا ہونے کا بہانہ مل سکے۔