
۔،۔ تین سال قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی لڑکی کو پاکستان سے بھی محبت ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭ستائیس سالہ خاتون سونیا نے پاکستان کا دیسی طرز زندگی اپنا لیا، شلوار قمیص،سر پر دوپٹہ ،پاکستانی کھانوں میں بریانی،کڑھی اور قورمہ سب سے زیادہ پسند کرتی ہے، کاروبار میں شوہر کا ہاتھ بھی بٹاتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین سال قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی ستائیس سالہ جرمن لڑکی جس نے سات سال قبل اسلام قبول کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ سال تک مختلف مذاہب کا مطالعہ کیا اور بالآخر مشرف بہ اسلام ہو کر پاکستانی عمران نامی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی جبکہ وہ اب پاکستان میں ہی اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہیں، سونیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی باقی زندگی بھی پاکستان ہی میں گزارنا چاہتی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک آرمی ایریا میں رہائش پذیر ہیں جہاں وہ خود کو بہت محفوظ تصور کرتی ہیں، ستائیس سالہ خاتون سونیا نے پاکستان کا دیسی طرز زندگی اپنا لیا، شلوار قمیص،سر پر دوپٹہ ،پاکستانی کھانوں میں بریانی،کڑھی اور قورمہ سب سے زیادہ پسند کرتی ہے، کاروبار میں شوہر کا ہاتھ بھی بٹاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کھانا بنانا سیکھ لیا ہے اور گھر میں خود ہی کھانا بناتی ہیں، ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پیشہ کے اعتبار سے (ماہر غذائیات) ہیں اور وہ خوشی سے شوہر کے کاروبار میں ہاتھ بھی بٹاتی ہیں۔

سونیا