
۔،۔جاوید اقبال بھٹی(مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف کاا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔
٭محمد احسن تارڑ اینڈ برادرز کی طرف سے مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں ٭سٹٹگارٹ کی ہر دلعزیز شخصیت اور نامور سینئر صحافی جاوید اقبال بھٹی ٭ کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ان کے دوست و اقارب نے شرکت کی جبکہ فرینکفرٹ سے خصوصی طور پر پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نذر حسین نے بھی شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ گذشتہ ہفتے کو مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں ٭سٹٹگارٹ کی ہر دلعزیز شخصیت اور نامور سینئر صحافی جاوید اقبال بھٹی ٭کے ایصال ثواب کے لئے ٭چوہدری محمد احسن تارڑ اینڈ برادرزجو کسی تعارف کے محتاج نہیں نے ایک نورانی محفل کا اہتمام کیا جس میں قرآن خوانی کی گئی، محمد احسن تارڑ نے نعت شریف پیش کی اور ذکر کی محفل سجائی جبکہ خطیب مسجد ھذا شوکت مدنی نے اپنے خطاب میں زندگی اور موت پر دل کو چھو جانے والی باتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش کے پیچھے مت چلو، خواہش تو بادشاہ کی بھی پوری نہیں ہوتی،بھٹی صاحب جو کچھ بھی تھے بہت خوش اخلاق تھے،ان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو سنوار لیں کہ ہمیں مر جانا ہے،بھٹی صاحب کا اس دنیا سے جانا یہ سب ہم لوگوں کے لئے پیغام ہے،ہم غفلت میں ہیں موت ایسی چیز ہے جس پر کسی مذہب کا اختلاف نہیں، کب اور کہاں اگر کسی کی موت سمندر کے نیچے لکھی ہوئی ہے تو وہ شخص لاکھوں ڈالر دے کر پانی کے نیچے جاتا ہے اور ملک الموت اس کا وہیں انتظار کرتا ہے، دن اور رات ہماری زندگی کی سواری ہے جو اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ ختم کے اختتام پر محفل میں شریک دوست و احباب کی پاکستانی کھانوں سے تواضح کی گئی۔










