
۔،۔ فلا ڈیلفیا کے قریب ایک نرسنگ ہوم میں دھماکہ کم از کم دو افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭دھماکہ کی وجہ گیس کا اخراج تھا، فائر فائٹرز کے مطابق اس آپریشن کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/فلا ڈیلفیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلا ڈیلفیا کے قریب ایک نرسنگ ہوم میں دھماکہ کم از کم دو افراد ہلاک بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ کی وجہ گیس کا اخراج تھا، فائر فائٹرز کے مطابق اس آپریشن کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہیں، یہ واقعہ متگل کی شام کو پیش آیا، دھماکے کی وجہ سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، مبینہ طور پر کئی لوگملبے میں کچھ دیر کے لئے پھنس کر رہ گئے تھے جبکہ بعد ازاں وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ فائر فائٹر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق متعدد متاثرین کو ملبے، بند سیڑھیوں اورر پھنسی ہوئی لفٹوں سے ببچایا گیا،فائر فائٹرز کے مطابق اس آپریشن کو انتہائی مشکل قرار دیا، یہاں تک کہ کئی گھنٹے بعد فائر فائٹرز نے کہا کہ وہ اب بھی ٭رسیکیو موڈ٭ میں ہیں امدادی کارکنوں نے آگ کے شعلوں، گیس کی تیز بو اور دوسرے دھماکوں کے باوجود رہائشیوں اور ملازمین کو بڑی دلیری کے ساتھ باہر نکالا۔

