۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (سیک باخ)کے ایک نائٹ کلب میں خطرناک حملہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (سیک باخ)کے ایک نائٹ کلب میں خطرناک حملہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (سیک باخ)کے ایک نائٹ کلب میں خطرناک حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭نامعلوم افراد نے نائٹ کلب کے اندر نامعلوم وجوعات کی بنا پر نائٹ کلب کے اندر جانوروں سے بچنے کے لئے استعمال کرنے والے اسپرے کا کم از کم ایک کنستر چھڑکایا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ (سیک باخ)۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یکم نومبر ہفتہ کی رات کو نامعلوم افراد نے ڈانس پروگرام کے درمیان کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا، تقریباََ رات کو ایک بجے کئی لوگوں نے سانس کی جلن کی شکایت کی کیونکہ نامعلوم افراد نے نائٹ کلب کے اندر نامعلوم وجوعات کی بنا پر نائٹ کلب کے اندر جانوروں سے بچنے کے لئے استعمال کرنے والے کالی مرچ کی اسپرے کا کم از کم ایک کنستر چھڑکایا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، موقع پر چار افراد نے سانس کی جلن کی اطلاع دی جبکہ کسی کو بھی ایمبولنس کی ضرورت نہیں تھی، پولیس ترجمان کے مطابق کالی مرچ کا اسپرے چھڑکنا مذاق نہیں ہے بلکہ یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے کہ معلوم ہو سکے اس خطرناک حملے کا ذمہ دار کون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں