
۔،۔ علی انصر زیدی ستمبر 2026 کے دوسرے ہفتے میں قونصل جنرل فرینکفرٹ کا منصب سنبھالیں گیں۔ نذر حسین۔،۔
٭تقریباََ ایک سال بعد قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار کیرئیر سفارت کار علی انصرزیدی قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عزت ماآب علی انصر زیدی کی آئندہ ہفتے فرینکفرٹ آمد متوقع ہے، جہاں وہ باقاعدہ طور پر قونصل جنرل کا منصب سنبھالبں گبں، تاہم وزارت خارجہ پاکستان یا قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کی جانب سے تا حال ان کے چارج سنبھالنے کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ فرینکفرٹ میں مستقل قونصل جنرل کی نشست سابق قونصل جنرب شفاعت کلیم خشک کی اگست 2025 میں مدتِ تعیناتی مکمل ہونے اور وطن واپسی کے بعد سے خالی تھی، تقریباََ ایک سال کے طویل عرصے کے بعد فرینکفرٹ قونصلیٹ کو مستقل قونصل جنرل کی صورت میں نئی قیادت میسر آنے جا رہی ہے۔ واضح رہے شفاعت کلیم خٹک کی روانگی کے بعد فہد الرحمان نے ستمبر 2025 میں قائم مقام قونصل جنرل اور ہیڈ آف چانسلری کی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقہ سے سنبھالیں اس طرح تقریباََ ایک سال تک قونصلیٹ کے انتظامی، سفارتی اور قونصلر امور کی موئثر نگرانی کرتے رہے۔ اس دوران فہد الرحمان نے پاکستانی کمیونٹی کو بہترین ممکنہ قونصلر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا، انہوں نے جرمنی میں موجودکمیونٹی کی مختلف تنظیموں، نمائندوں اور اہم شخصیات کے ساتھ مسلسل اور موئثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے قونصلیٹ اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے کی کوششیں بھی جاری رکھیں۔ فہد الرحمان کی نگرانی میں ٭یوم پاکستان ٭یوم آزادی اور دیگر قومی دنوں کے حوالے سے متعدد تقریبات بھی نہایت شاندار، منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوئیں، جن میں جرمنی بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ مستقل قونصل جنرل کی عدم موجودگی میں تقریباََ ایک سال تک قونصلیٹ کے معاملات کو احسن انداز میں چلانا، قونصل خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مضبوط و قریبی رابطہ قائم رکھنا فہد الرحمان کی انتظامی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظہر ہے۔ ان کی خدمات کو پاکستانی کمیونٹی کے حلقوں میں قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ علی انصر زیدی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فروری 2026 میں قونصل جنرل فرینکفرٹ مقرر کیا گیا تھا، ان کی تعیناتی کا اعلان 11 فروری کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے نئے سفارتی تقررناموں کے ساتھ کیا تھا، ملکی ذرائع ابلاغ (اغ۔پی۔پی) اور (ڈان) نے بھی ان کی فرینکفرٹ میں عیناتی کی تصدیق کر دی تھی۔ علی انصر زیدی پاکستان فارن سروس کے ایک تجربہ کار افسر ہیں،جنہوں نے وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر اسلام آباد کے علاوہ جاپان اور ایرن میں بھی اہم سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں۔ ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ کے دستیاب سرکاری ریکارڈ میں وہ اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں وہ وزارت خارجہ کے انسانی وسائل، افسران کی پیشہ ورانہ کیرئیر پلاننگ اور مختلف انتظامی امور کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ اگست 2023 میں انہیں وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل پالیسی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے میں قونصل اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے طور پر خدمان سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپریل 2022 میں اسلام آباد۔ تہران اور استنبول کے درمیان مال بردار ٹرین اور علاقائی رابطوں کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم بین الاقوامی مذاکرے میں بھی پاکستانی سفارت خانہ تہران کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس سے قبل وہ ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے قونصلر اور ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر بھی خدمان سرانجام دے چکے ہیں، سرکاری ریکار ڈ کے مطابق انہوں نے اگست 2017 میں ٹوکیو میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال رکھی تھیں، سرکاری ریکارڈ کے مطابق جاپان میں قیام کے دوران علی انصر زیدی نے متعدد مواقع پر قائم مقام سفیر، یعنی ناظم الامور کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں، اس دوران ناظم الامور کی حیثیت سے پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے ذمہ داریاں بھی سر انجام دیں۔جبکہ سفیر پاکستان امتیاز احمد کی جانب سے جاپان کے شہنشاہ کو اسناد سفارت پیش کرنے کی تقریب مبں بھی بطور ڈپٹی چیف آف مشن شرکت کی۔ ان کی نئی ذمہ داریوں کے اہم تقاضوں میں قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ جرمنی میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ، نادرہ، ویزا، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر اہم قونصلر خدمات فراہم کرنا ہے۔ علی انصر زیدی کے لیے نئی ذمہ داری کے آغاز پر قونصلر خدمات میں مزید بہتری، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مؤثر اور مضبوط رابطے، پاکستانی کاروباری و تجارتی حلقوں کی معاونت اور پاکستان و جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی روابط کے فروغ جیسے اہم اہداف نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔تجربہ کار سفارتی پس منظر، جاپان اور ایران میں اہم ذمہ داریوں اور وزارتِ خارجہ میں پالیسی و انتظامی امور سے وابستہ تجربے کے باعث علی انصر زیدی کی فرینکفرٹ میں تعیناتی کو پاکستانی کمیونٹی اور پاک جرمن تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔علی انصر زیدی کی فرینکفرٹ آمد نہ صرف قونصلیٹ میں مستقل قیادت کی واپسی ہے بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک نئے سفارتی باب کے آغاز کی نوید بھی سمجھی جا رہی ہے۔۔یہ خبر جذبہ نیوز سے لی گئی ہے واضح رہے سینئر کیریئر سفارت کار عزت ماآب سلمان شریف جرمنی میں ثقلین سیدہ کی جگہ تعیناتی کے بعد ستمبر کے دوسرے ہفتے میں برلن تشریف لے آئیں گے۔ –
–
عزت ماآب علی انصر زیدی

عزت ماآب سلمان شریف