
۔،۔عیش و آرام کی سوس لگثری۔ سکیاورٹ میں نئے سال کے موقع پر آتشزدگی۔متعدد ہلاک اور زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭۔عیش و آرام کی سوس لگثری۔ سکیاورٹ Skiort میں نئے سال کے موقع پر صبح ڈیڑھ بجے 01:30 بجے اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کی بنا پر متعدد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ۔عیش و آرام کی سوس لگثری۔ سکیاورٹ آف کرینس مونٹانا لی برج بار میں صبح ڈیڑھ بجے 01:30 بجے پیش آیا، آتشزدگی سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جبکہ بیت سے زخمی بھی ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں، رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد دھماکے بھی سنے گئے ہیں، عینی شاہدین نے اطلاع دی کہ ہنگامی ہیلی کاپٹر ہر چندمنٹ بعد یونیورسٹیاسپتال پر اترتے تھے جبکہ اسکی ریسورٹ تقریباََ سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تقریباََ سو سے زائد افراد بار میں نئے سال کی پارٹی میں جشن منانے آئے ہوئے تھے۔ کرینس۔مونٹانا ویلی کے کینٹن میں واقع ہے اور بہت سی مشہور شخصیات کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آتے ہیں ٭سب سے مشہور رہائشی جیمز بانڈ اداکار راجر مور Roger Moore تھا جو 1927 سے 2017 تک اس قصبے میں رہائش پذیر رہا، سطح سمندر سے تقریباََ ڈیڑھ ہزار میٹر کی بلندی پر ہے۔عام طور پر پھٹیوں کے دوران یہ جگہ مکمل طور پر بککی جاتی ہے تقریباََ دس ہزار رہائشیوں کے لئے تقریباََ دو ہزار چھ سو 2,600,2 ہوٹل کے بستر ہیں جن میں سے آٹھ لگثری عیش و آرام کی قسم میں آتے ہیں، ہر سال رات کے قریب ایک ملین رات کے قیام کے ساتھ، تقریباََ بیس فیصد مہمان بیرون ملک سے آتے ہیں، قریب ترین ہوائی اڈہ جینوا پڑتا ہے وہاں سے تقریباََ یہ قصبہ ایک سو اسی کلومیٹر ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے فرانسیسی نشریاتی ادارے (بی ایف ایم ٹی وی)کو بتایا کہ آگ موم بتیوں سے شروع ہوئیجس کی وجہ سے آگ آناََ فاناََ چھت تک پہنچ گئی ،جبکہ اطالوی سفیر گیان لورینزو کورناڈو نے آتش بازی کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباََ چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک سو پندرہ زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہے۔بدقسمتی سے زخمیوں سمیت لاشوں کی شناخت میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔






