۔،۔ جنرل اسپتال لاہور کی نرسری سے نو مولود بچہ غائب ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جنرل اسپتال لاہور کی نرسری سے نو مولود بچہ غائب ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جنرل اسپتال لاہور کی نرسری سے نو مولود بچہ غائب ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سرکاری اسپتالوں سے نو مولود بچوں کے اغواہ کا سلسلہ نیا باب نہیں ہے، اغواہ کا سلسلہ نہ تھم سکا نہ تھم سکے گا، دو روز قبل جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہو گیا، پرنسپل نے دو ملازم معطل کر دیئے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری اسپتالوں سے نو مولود بچوں کے اغواہ کا سلسلہ نیا باب نہیں ہے، اغواہ کا سلسلہ نہ تھم سکا نہ تھم سکے گا، دو روز قبل جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہو گیا، پرنسپل نے دو ملازم معطل کر دیئے، رپورٹ کے مطابق جنرل اسپتال لاہور میں دو روز قبل زینت بی بی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، جیسا کہ عموماََ ہوتا ہے پیدائش کے بعد بچے کو نرسری میں زیر نگہداشت رکھا گیا، دوپہر بچے کے والد کو بتایا گیا کہ بچہ غائب ہو گیا ہے (سی سی ٹی وی) میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نقاب پوش خواتین نرسری تک گئی تھیں ان پر بچہ لے جانے کا شک کیا جارہا ہے جبکہ حقیقت میں ایمرجنسی میں بد انتظامی و سیکورٹی کی ابتر صورتحال بچہ غائب ہونے کا باعث بنی، جنرل اسپتال کے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ(وارڈ آیا شکیلہ بی بی اور محمد عثمان) کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا اور وارڈ سسٹر انچارج اور سٹاف نرس کی جواب طلبی کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، فاروق افضل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، بچے کی تلاش کے لئے پولیس کی خدمات حاصل کر لی گئی۔بچے کے والد افضال کی مدعیت میں دو نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں