
۔،۔ چالیس40 سالہ شخص آئس سوئمنگ کے دوران ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭وسمار میں چالیس سالہ شخص کیمرے کے سامنے جمی ہوئی جھیل میں تیراکی کے لئے اتر گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اس نے جھیل میں سوراخ کر کے چھلانگ لگائی جبک زندہ دوبارہ نکلنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، بعد میں فائربریگیڈ اور تیراکوں نے اس کی لاش برآمد کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/ہسمار۔ مقامی فائر بریگیڈ اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح ایک غینی شاہد گواہ نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی کہ ایک شخص نے جمی ہوئی جھیل میں چھلانگ لگا دی جبکہ دوبارہ کوشش کے باوجود باہر نہیں نکل سکا، واضح رہے کئی لوگوں کو آئس جمی ہوئی جھیل میں نہانے کا شوق ہوتا ہے جبکہ یورپ اور روس میں اسے اسپورٹ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، وسمار میں شدید سردی کی وجہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے تھا جو مائنس تیرہ تک تھا، چالیس سالہ شخص نے تیراکی یا چھلانگ لگانے سے پہلے بظاہر اس مہلک واقعہ کے دوران خود کو فلمانے کے لئے کیمرہ لگایا، ایمرجنسی سروسز کے پہنچنے پر جس مقصد کے لئے کیمرہ لگایا گیا تھا ابھی تک آن تھا دوسرے لفظوں میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے اپنی موت کو خود ریکارڈ کیا جو کے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا، ایمرجنسی سروسز،فائر ڈیپارٹمنٹ نے جھیل پر پہنچ کر برف کو کاٹنے کے لئے دیگر اوزاروں کے ساتھ جس میں برف کا کاٹنے والی آری کا استعمال بھی کیا گیا، سوراخ میں سے غوطہ خور جھیل میں اترے جبکہ رپورٹ کے مطابق دوپہر کے اوائل میں انہیں لاش ملی پولیس کے مطابق یہ لاش چالیس سالہ تیراک کی تھی۔







