۔،۔ فیملی افراد کو تقریباََ 100,000 ایک لاکھ ویزے جاری کئے گئے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فیملی افراد کو تقریباََ 100,000 ایک لاکھ ویزے جاری کئے گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فیملی افراد کو تقریباََ 100,000 ایک لاکھ ویزے جاری کئے گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭کچھ مہاجرین کے لئے خاندان کے افراد کو جرمنی بلانا مشکل کر دیا گیا اسی سلسلہ میں وفاقی دفتر خارجہ نے رواں سال کے اعداد و شمار جاری کر دیئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ اتحادی حکومت کی طرف سے ضابطوں میں نمایاں سختیوں کے باوجودوفاقی دفتر خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال خاندانوں کے ملاپ کے لئے تقریباََ ایک لاکھ سے زیادہ ویزے جاری کئے گئے جسے(ویلٹ ایم سونٹاگ) «Welt am Sonntag» نے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر تک سب سے زیادہ درخواستیں دینے والی پانچ قومیتوں کے لئے 101,756 وفزے جاری کئے گئے، جن میں ترک (14,907)، شامی (13,148) اس کے بعد ہندوستانی (9,286)، کوسووو(7,143) اور البانین کو (4,426) تھے۔ (37,227) کیسز میں سے تھوڑا سا ایک تہائی سے زیادہ میں، ویزے بچوں کے لئے اپنے والدین کے ساتھ شامل ہونے کے تھے، اس کے برعکس تقریباََ 3500 ویزے اس لئے جاری کئے گئے کہ والدین اپنے بچوں سے مل سکیں جبکہ جرمنی میں مکیم غیر ملکیوں کی شریک حیات کے لئے سب سے زیادہ ویزے جو کہ تقریباََ 44,426 تھے ایشو کئے گئے مزید 16,298 ویزے دیئے گئے تا کہ کسی کو جرمن پاسپورٹ کے ساتھ شریک حیات میں شامل ہونے کے قابل بنایا جا سکے۔ خاندان کے دوبارہ ملاپ (اتحاد) کا حق عام طور پر صرف ذیلی تحفظ کی حیثیت میں لاگو ہوتا ہے، یعنی میاں بیوی اور نابالغ بچے، اعلی تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد اور ہنر مند کارکنوں کے والدین اور سسر کے لئے جو آزادانہ طور پر پورے خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں۔ جولائی میں جرمن حکومت نے ذیلی تحفظ کا درجہ رکھنے والے افراد کے لئے خاندان کے دوبارہ اتحاد(ملاپ) کے لئے،تسلیم شدہ مہاجرین کے برعکس دو سال کے لئے معطل کر دیا، صرف مشکلات کے معاملات میں ان لوگوں کو ذیلی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں