۔،۔ ایران کے دو بڑے شہروں تہران اور مشہد میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ایران کے دو بڑے شہروں تہران اور مشہد میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ایران کے دو بڑے شہروں تہران اور مشہد میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے۔ نذر حسین۔،۔

٭سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں مرکزی چوکوں میں مظاہین کے ہجوم، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے صرف چند تصاویر بیرونی دنیا تک پہنچ سکیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں انٹر نیٹ بند ہے جس کی بنا پر ایرانی گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے باقی دنیا سے کٹ چکی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں مرکزی چوکوں میں مظاہین کے ہجوم، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے صرف چند تصاویر بیرونی دنیا تک پہنچ سکیں،دارالحکومت تہران میں طلباء کے مطابق سیکورٹی کی کشیدہ صورتحال ہے، طالب علم کے نیوز لیٹر (امیر کبیر) کے مطابق کلاشنکوف اسالٹ رائفلز سے لیس خصوصی سیکورٹی فورسز مرکزی راستے کے ساتھ ہر دس میٹر کے فاصلے پر تعینات تھیں جبکہ تشدد میں اضافے کے بارے میں کافی تشویش بتائی جاتی ہے۔ تہران کے میئر علی رضا ساکانی نے گذشتہ رات بدامنی کی اطلاع دی، رپورٹ کے مطابق پچاس سے زائد بینکوں اور کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگائی گئی، مہر خبر رساں ایجنسی کی طرف سے تقسیم کی گئیایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ تیس سے زائد مساجد آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں