۔،۔واشنگٹن میں کیپٹل پر دھاوا بولنے والے دائیں بازو کا امریکی حکومت سے ہرجانے کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔
٭6 جنوری 2001 کو دائیں بازو کے انتہا پسند ڈونلڈ ٹرمپ کے پرستاروں ٭پراوُڈ بوائز٭نے واشنگٹن میں کیپٹل پر طوفانی دھاوا بول دیا تھا، کئی پراوڈ بوائیز کو قید کی سزا سنائی گئی تھی،بعد ازاں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرپ نے انہیں آزاد کر دیا تھا۔اب پراوڈ بوائز کے پانچ فرنٹ مین نے حکومت سے ٭100۔سُو ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے طابق 6 جنوری 2001 کو دائیں بازو کے انتہا پسند ڈونلڈ ٹرمپ کے پرستاروں ٭پراوُڈ بوائز٭نے واشنگٹن میں کیپٹل پر طوفانی دھاوا بول دیا تھا، کئی پراوڈ بوائیز کو قید کی سزا سنائی گئی تھی،بعد ازاں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرپ نے انہیں آزاد کر دیا تھا۔اب پراوڈ بوائز کے پانچ فرنٹ مین نے حکومت سے ٭100۔سُو ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا ہے، امریکی میڈیاکے مطابق یہ مقدمہ ریاست فلوریڈا میں دائر کیا گیا ہے جس میں متاثرین نے یہ دعوی کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ان میں 6 جنوری 2001 کوواشنگٹن میں کیپٹل پر حملے کا سب سے مشہور ماسٹر مائینڈ (ہینری ٭اینریک٭ٹاریو) بھی ہے۔دائر مقدمہ میں مدعی خود کو ٭سیاسی ظلم و ستم٭کا شکار سمجھتے ہیں، انہوں نے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف پر ٭صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادیوں کو سزا دینے اور دبانے کے لئے قانونی نظام اور ریاستہائے متحدہ کے آئین کا منظم اور اشتعال انگیزی سے غلط استعمال کا الزام لگایا٭مدعا علیہان جن کو دو سال قبل (دس سے بائیس) سال قید سنائی گئی تھی، نے الزام لگایا کہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی، گواہوں کو ڈرایا گیا تھا اور سرکاری وکلاء نے ٭غیر قانونی قید٭ کو محفوظ بنانے کے لئے جاسوسی بھی کی گئی۔ واضح رہے فسادیوں میں سے کچھ پر معمولی جرائم جیسا کہ غیر قانونی طور پر کیپٹل میں داخل ہونا، پولیس افسران کے خلاف مزاحمت، کھڑکیوں کے شیشے توڑنا، عمارت سے چوری کرنا شامل تھا۔ چند افراد ثبوتوں کے ساتھ زیادہ سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے جیسا کہ پولیس افسران کو لاٹھیوں، دھاتی سلاخوں یا مکوں سے مارنا اور اقتدار کی منتقلی کو پہلے سے ہی سبوتاثر کرنے کے لئے حملے کی منصوبہ بندی، ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ سرغنہ (ٹیریو) نے خود فسادات میں حصّہ نہیں لیا لیکن اس نے اپنے آدمیوں کو پردے کے پیچھے رہ کر منظم کیا، ٹیریو کو دیگر چیزوں کے علاوہ غداری کی سازش کے جرم میں بائیس سال قید کی سزا سنائی گئی، تمام ملوث افراد کے لئے اعلی ترین سزا اور ایسا جرم جو امریکی عدالتی تاریخ میں اس سے پہلے شاذ و نادر ہی استعمال ہوا تھا۔امسال جنوری میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل فسادات میں ملوث تمام افراد کو معاف کر دیا تھا، متعدد افراد کو صدارتف افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی رہا کر دیا گیا تھا۔ٹیریو کا کہنا تھا کہ ٭ٹرمپ نے لفظی طور پر مجھے میری زندگی واپس دی٭٭ایک امریکی صدر کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ وفاقی طور پر سزایافتہ مجرموں کی سزاوں کو کم کر دے یا انہیں مکمل طور پر معاف کر دے،تاہم ٹرمپ کی جانب سے اس اختیار کا استعمال پر تشدد مجرموں کی رہائی کے لئے کیا گیا جنہوں نے پولیس افسران کو بے دردی سے مار کر زخمی کیا۔اس کی مثال نہیں ملتی٭