
۔،۔ برلن میں ڈے کیئرکے آنگن کا ایک بھاری دروازہ گرنے سے پانچ سالہ بچہ ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭برلن ڈے کیئر سینٹر،تمام والدین اور پیرا میڈیکس اور ڈاکٹروں کے لئے بہت بڑا صدمہ تھا جو جائے وقوعہ پر بلائے گئے تھے،پولیس ترجمان کے مطابق ہمارے ابتدائی نتائج کے مطابق یہ ایک المناک حادثہ تھا۔آنگن کا دروازہ اس کے اینکر سے نکل کر گر پڑا،کیئر سینٹر میں تقریباََ ایک سو ساٹھ 160 بچوں کو پورے دن کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔کیا یہ تکنیکی خرابی تھی یا غلط طریقہ سے دروازہ کھولا گیا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ پولیس اور لوکل میڈیا کے مطابق یہ حادثہ۔ٹریپٹو، کوپینک ضلع کی ایڈلر جسٹل اسٹریٹ پر ضبح تقریباََ 10:15 منٹ کے قریب پیش آیا جب اچانک ایک پانچ سالہ بچے پر آنگن کا دروازہ نامعلوم وجوعات کی بنا پر گر گیا، ڈے کیئر نے فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کو مطلع کیا،فائر بریگیڈ،پولیس اور ریسیکیو نے ایک بڑی کاروائی شروع کی۔متعدد ہنگامی گاڑیوں کے علاوہ (دو 2 ریسیکیو ویلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ روانہ کئے گئے) کئی پیرا میڈیکس نے بچے کو دوبارہ زندہ کرنے کی بار بار کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق (بارہ گاڑیوں) کے ساتھ بائیس پیرا میڈیکس، ڈاکٹرز اور فائر فائٹرز موقع پر جود تھے۔حادثہ اتنا مہلک تھا جس کی وجہ سے متعدد لوگ متاثر ہوئے، جن میں خاندان کے افراد، جواب دہ عملہ، ڈے کیئر کا عملہ اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، سات افراد کو نفسیاتی ہنگامی دیکھ بھال مہیا کی گئی، بی زیڈ کے مطابق متوفی کے والد بھی صدمہ برداشت نہ کر سکے اور گر گئے، انہیں بھی فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد بعد ڈے کیئر سینٹر کو دوپہر کے بعد بند کر دیا گیا اور بچوں کو ان کے والدین لے گئے، پورا علاقہ ویران نظر آ رہا تھا، سینیٹ کے محکمہ برائے تعلیم نے اس المناک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا جس ڈے کیئر میں ایک بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے ہم ان کے خاندان کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے تحقیق شروع کر دی ہے۔




