۔،۔ ایسٹر سے چند دن پہلے جرمنی کی ریاست تھورنگن میں پولیس افسر نے بیوی دو بچوں اور خود کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭وفاقی جمہوریہ جرمنی کی ایک وفاقی ریاست تھورنگن میں ایسٹر سے چند دن پہلے چھوٹے سے گاوں میں پولیس افسران کو ایک گھر میں چار لاشیں ملیں،جن میں دو کم سن بچے، خاتون اور ایک انچاس سالہ پولیس افسر کی لاش بھی موجود تھی۔ایک پرسکون قصبہ اس بھیانک دریافت کے بعد صدمہ میں ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تھورنگن/کلٹ باخ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق وفاقی جمہوریہ جرمنی کی ایک وفاقی ریاست تھورنگن میں ایسٹر سے چند دن پہلے چھوٹے سے گاوں میں پولیس افسران کو ایک گھر میں چار لاشیں ملیں،جن میں دو کم سن بچے، خاتون اور ایک انچاس سالہ پولیس افسر کی لاش بھی موجود تھی۔ایک پرسکون قصبہ اس بھیانک دریافت کے بعد ابھی تک صدمہ میں ہے، صدمہ تھورنگن پولیس افسران کے لئے بھی تھا کیونکہ مرنے والا پولیس آفیسر تھا،پولیس اور استغاثہ کے مطابق تمام لاشوں پر گولیوں کے نشانات تھے۔ابتدائی طور پر اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی کہ آیا پولیس افسر نے سروس ہتھیار (سرکاری) پستول کا استعمال کیا تھا۔گاوں میں چند رہائشیوں (تیرہ سو)نے یہ صدمہ انگیز خبر ریڈیو میں سنی تھی۔ گاوں کے افراد کا کہنا تھا کہ ان کے کم عمر بچے گاوں میں ہر کسی کو جانتے تھے وہ سپورٹس کلبوں میں بھی باقائدگی سے جاتے تھے۔