۔،۔ کرانچی کمیونٹی فرینکفرٹ نے جشن آزادی پاکستان بڑے جوش و خروش سے منایا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ کرانچی کمیونٹی فرینکفرٹ نے جشن آزادی پاکستان بڑے جوش و خروش سے منایا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کرانچی کمیونٹی فرینکفرٹ نے جشن آزادی پاکستان بڑے جوش و خروش سے منایا۔ نذر حسین۔،۔

٭ کراچی کمیونٹی نے 2022 میں کمیونٹی کی رجسٹریشن کروائی جبکہ آج 2025 میں انہوں نے اپنا بنایا ہوا ریکارڈ خود توڑ دیا، ہال میں جتنی گنجائش تھی اتنی ہی کرسیاں لگائی گئی تھیں، بعض لوگ جو بعد میں تشریف لائے ان کو بیٹھنے کی جگہ تک نہ مل سکی،پاکستان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سفارت کاروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کی بنا پر سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بھی تقریب میں شرکت نہ کر سکے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ کراچی کمیونٹی کی طرف سے چھوتھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نہ صرف کراچی جبکہ پنجاب اور صوبہ سرحد کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، پروگرام ہمیشہ کی طرح ذرا دیر سے شروع کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کے بعد اللہ کریم اور اس کے پیارے حبیب کے حضور ہدیہ نعت پیش کی گئی، قومی ترانہ پڑھا گیا جس پر ہال نعروں سے گونج اُٹھا۔واضح رہے پاکستان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سفارت کاروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کی بنا پر سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بھی تقریب میں شرکت نہ کر سکے، اس کے بعد رنگا رنگ پروگرام شروع کیا گیا جس میں ملی نغمے، پاکستانی غزلیں اور گانے گائے گئے، بچوں کے لئے میوزک چیئر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس کو بچوں اور بڑوں نے سراہا، اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا سب سے پہلے بچوں سے پاکستان، حضرت علامہ محمد اقبال، ترانہ، جنڈا وغیرہ جیسے سوالات تھے ان کے صحح جواب دینے پر بچوں میں ساتھ ساتھ ہی انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس کے بعد پروگرام کو تقریباََ 21:00 بجے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانو سے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں