۔،۔ اسپین میں دو ٹرینوں کا المناک تصادم جس کی بنا پر  انتالیس 39افراد ہلاک ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ اسپین میں دو ٹرینوں کا المناک تصادم جس کی بنا پر انتالیس 39افراد ہلاک ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسپین میں دو ٹرینوں کا المناک تصادم جس کی بنا پر انتالیس 39افراد ہلاک ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭جنوبی اسپین میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے بعد مخالی سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی،جس کی بنا پر انتالیس 39افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 75 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/قرطبہ/داموز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ جنوبی اسپین میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے ساتھ پیش آیا ،رپورٹ کے مطابق انتالیس 39افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 75 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیاندلس کی علاقائی حکومت کے سربراہ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں، ان کے مطابق حادثہ اتنی شدت کا تھا کہ ہمیں مزید لاشیں بھی مل سکتی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تباہ شدہ ٹرین کی بوگیوں کے ملبے کو ہٹانے اور متاثرین کو تلاش کرنے کے لئے بھاری مشینری بھی استعمال میں لائی گئی ہے۔ مقامی اخبار ال پائیس کے مطابق میڈریڈ سے آنے والی ٹرین کا (ستائیس سالہ) ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے، ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ٹرینوں میں مجموعی طور پر چار سو افراد سفر کر رہے تھے،جس میں اکثریت ہسپانوی شہریوں کی تھی جو ویک اینڈ پر میڈریڈ آ جا رہے تھے۔ ریاستی ادارے (رینفے) کے زیر انتظام ہوئیلوا جانے والی ٹرین ٹکر کے وقت تقریباََ (دو سو 200 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں