۔،۔ کرسمس سے پہلے ایک اور جھٹکا،گیزن میں ایک ڈرائیور نے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ کرسمس سے پہلے ایک اور جھٹکا،گیزن میں ایک ڈرائیور نے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کرسمس سے پہلے ایک اور جھٹکا،گیزن میں ایک ڈرائیور نے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر گیزنGiessen میں کرسمس سے پہلے ایک اور جھٹکا،، کار ڈرائیور نے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا،اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیور کوئی دہشت گرد نہیں تھا جبکہ ممکنہ طور پر ذہنی مریض ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گیزن۔ مقامی پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر گیزنGiessen میں پیش آیا، تفتیش کاروں کے مطابق پیر کی سہہ پہر کو ایک بتیس32 سالہ ڈرائیور نے ایک مرکزی سڑک کو عبور کیا تیز رفتاری سے کھڑی کار سے ٹکرا گیا، پھر گاڑی کو بس اسٹاپ کف طرف بڑھایا وہاں ایک چونسٹھ 64سالہ کھڑی خاتون کو ٹکر مار دی جسے شدید چوٹیں آئیں، پھر ڈرائیور نے کئی دیگر گاڑیوں کو سائیڈ سوائپ کیا جس سے دو اور افراد زخمی ہوئے۔اتنا کچھ ہونے کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی بغیر کسی روک ٹوک کے چلانا جاری رکھا فٹ پاتھ پر چلتے دو اور افراد کو بھی زخمی کیا جب اس نے ایک اور کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری تو ایک انتیس 29سالہ شخص نے اسے اس وقت تک پکڑے رکھا جب تک پولیس آئی، پولیس نے اسے حراست میں لے لیا، پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر تقریباََ سات افراد زخمی ہوئے۔ ڈرائیور کا تعلق آذربائیجان سے ہے جو حال ہی میں گیزن گیزن میں مقیم ہے، پولیس کے مطابق ملزم پر پہلے سے کوئی جرم عائد نہیں ہے، تفتیش کاروں نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص شدید نفسیاتی بیمار ہے، اس کی ذہنی حالت کا جائزہ لینے کے لئے ایک نفسیاتی ماہر کو تعینات کیا گیا ہے۔ افسران نے مشتبہ شخص کے اپارٹمنٹ کی تلاشی بھی لی جہاں انہیں کچھ نہیں ملا،پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کرسمس سے پہلے ایسے حادثات ہنگامہ خیز قتل کی یادیں تازہ کرتا ہے۔ تقریباََ ایک سال پہلے کرسمس کے دنوں میں ماگڈے برگ کی کرسمس مارکیٹ میں ایک شخص نے لوگوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں نو سالہ لڑکا،پینتالیس سالہ اور پچہتر سال کے درمیان پانچ خواتین ہلاک ہوئی جبکہ تین سو 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اکیاون سالہ شخص کا تعلق سعودی عرب سے تھا اس وقت ماگڈے برگ میں قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ بھگت رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں